اسلام آباد(نامہ نگار، نیوز رپورٹر ، کامرس رپورٹر ) بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے خلاف قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن یک زباں‘ایوان نےجعفرایکسپریس پردہشت گردی کے حملہ کی مذمت، دہشت گردی کی کو شش کو ناکام بنانے میں اپنی جانوں کی قربانی دینے والے سکیورٹی فورسز اور شہریوں کو خراج تحسین اور ان سے اظہاریکجہتی کی قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی ‘سانحہ بولان کے حوالہ سے صورتحال پربحث کاآغازکرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاکہ تحریک انصاف کے لوگ اقتدارکی جنگ کرسکتے ہیں مگرپاکستان کی سلامتی اوربقاکی جنگ نہیں کرسکتے‘پی ٹی آئی نے سانحہ سے متعلق سوشل میڈیا پرپروپیگنڈا کیا‘ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکا کہناتھاکہ اس ایوان میں قیدی نمبر 804کی رہائی کے علاوہ دیگرامورپر بھی بات ہونی چاہئے‘پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر دفاع کو ذرا سی شرم ہوتی تو سانحہ جعفر ایکسپریس کی وجہ سے استعفیٰ دے دیتے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں سانحہ جعفر ایکسپریس پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ خواجہ آصف نے جعفر ایکسپریس پر ایوان کو اعتماد میں لینے کے بجائے پی ٹی آئی پر الزام عائد کردیا، پی ٹی آئی ان کے اعصاب پر سوار ہے‘ بطور پاکستانی ہم اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، مگر عوامی مینڈیٹ والوں کو جیلوں میں رکھا جائے اور جعلی مینڈیٹ والے ایوان میں ہوں تو ملک کیسے چلے گا؟ یہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندگی نہیں کرسکتی‘پی ٹی آئی سمجھتی ہے یہ تمام مسائل جعلی مینڈیٹ کی وجہ سے ہیں، ملک میں نہ کوئی آئین رہا نہ کسی ادارے کی کوئی عزت ہے‘ملک میں سب سے بڑا مسئلہ سکیورٹی کا ہے، یہ سب کچھ خواجہ آصف کی نااہلی کی وجہ سے ہورہا ہے۔ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھاکہ نہتے مسافروں کوقومیت کی بنیادپر علیحدہ کرناقابل مذمت وافسوس ہے مگر اس سے زیادہ قابل افسوس رویہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارہاہے۔کل لیڈرآف دی اپوزیشن نے اس ایوان میں ہمیں فارم 47کاطعنہ دیا ہے یہ طعنہ اس شخص نے دیاہے جس کے دادا نے نے ملک میں پہلا مارشل لا لگایا۔اپوزیشن نے مختلف لوگوں کومختلف کاموں کیلئے مقررکیاگیاہے، ایک گالیاں دیتاہے، دوسرا تقریر کرتا اور اورتیسرا معذرت کرلیتاہے۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ خان نہیں توپاکستان نہیں ہے۔ان لوگوں نے بی ایل اے اوردہشت گردوں کومسافروں کوچھوڑنے کاکریڈٹ دیا ہے،ان لوگوں کے علاوہ پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔اس کے علاوہ اپنی تقریر میں بلاول بھٹونے نیشنل ایکشن پلان ٹو بنانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلی بار نیشنل ایکشن پلان بنایا تو نوازشریف وزیراعظم تھے، کوئی وجہ نہیں ہے کہ شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان ٹو نہ بناسکیں‘عالمی طاقتیں‘ دہشت گرد اور پاکستان کے دشمن ہماری نااتفاقی کا فائدہ اٹھارہے ہیں‘ مذہب اور آزادی کے نام پر دہشتگردی کرنیوالے اپنے حقوق کیلئے نہیں خون خرابے کیلئے لڑ رہے ہیں۔
اسلام آبادپاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی روابط میں اچانک تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان کے...
راولپنڈی آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے سوشل میڈیا کے غیرذمہ دارانہ استعمال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ...
اسلام آباد کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی۔ پٹرولیم ڈویژن کے اعلامیہ کے...
اسلام آباد سلمانوں کے حوالے سے ریمارکس، وزیر اعظم مودی کوشدید تنقید کا سامنا ، اسدالدین اویسی نی کہا ہے کہ...
اسلام آباد ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ، سرمایہ کاری 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ...
اسلام آ باد وفاقی سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر عطا ء الر حمن نے چیئر مین متروکہ...
اسلام آباد وفاقی کابینہ کی طرف سے پانچ ماہ گزرنے کے باوجود بھی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان...
لندنریٹائرڈ سینئر پاکستانی فوجی افسر، بریگیڈیئر راشد نذیر، بدھ کے روز اپنے ہتکِ عزت کے مقدمے میں یوکے ہائی...