اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس جمعرات کو تیسر ے رو زبھی چیئر مین ایف پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل(ر) اختر نواز ستی کی زیرصدارت جاری رہا۔ بورڈ کے اجلاس کے تیسرے دن مختلف سروسز اور گروس کے مجموعی طور پر 478 افسران کے پینلز میں سے 150سے زائد افسران کی گریڈ20اور21میں ترقیوں کی سفارش کی گئی ۔ پولیس سروس کے 17 افسروں کو گریڈ 21 میں بطور ایڈیشنل آئی جی، 32 کی گریڈ 20 میں بطور ڈی آئی جی ترقی کی سفارشات منظور ، بورڈ کا اجلاس آج بھی جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس ‘ پولیس سروس ‘ پوسٹل گروپ ‘ ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ کے علاوہ ایکس کیڈر افسروں کی گریڈ انیس سے بیس اور بیس سے اکیس میں ترقی کی سفارشات کی منظوری دی گئی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے 78 افسران جبکہ گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کیلئے 123 افسران کے پینلز پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس میں پولیس سروس کے 17 افسروں کو گریڈ بیس سے اکیس میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی ۔ گریڈ اکیس میں بطور ایڈیشنل آئی جی تر قی پانے والے 17 افسروں کو وقار احمد چوہان، خرم شکور، سعد اختر اور آزاد خان‘ زعیم اقبال شیخ، شہزادہ سلطان‘فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) وسیم احمد خان، ذوالفقار لاڑ ک ‘ شرجیل کریم کھرل ‘اقبال دارا دائیو، محمد طاہر، عباس احسن، سید خرم علی، ہمایوں بشیر تارڑ، محمد جعفر‘ڈاکٹر طارق چوہان اور شکیل احمد درانی شامل ہیں۔پولیس سروس کے 32 افسروں کی گریڈ 20 میں بطور ڈی آئی جی ترقی کی سفارشات منظور کی گئی ہیں۔ ترقی پانے والوں میں فواد الدین ریاض قریشی، محمد علی نیکوکارہ، عمران شوکت، فیصل بشیر میمن، جنید احمد‘ حسن اسد علوی،اعتزاز احمد گورایا،عصمت اللہ ‘ڈاکٹر فرخ علی،قاسم علی،آغاطاہر علاؤالدین‘ڈاکٹر میاں سعید احمد،حسن مشتاق سکھیرا،عمر ریاض ‘محمد ہارون جوئیہ،اسد سرفراز خان‘ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء، نجیب الران بگوی، محمد عمر فاروق سلامت، صاحبزادہ بلال عمر ‘ امیر عبداللہ نیازی،عرفان اللہ خان، مصطفیٰ حمید ملک،وزیر خان ناصر،برکت حسین کھوسہ ‘عمران شاہد،محمد قریش خان،سجاد خان،گل ولی خان،شوکت علی ‘ شاد ابن مسیح، سید محمدعباس رضوی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پوسٹل گروپ کے مقصود بلوچ ‘ ظہیر خٹک اور آفتاب رشید کو گریڈ بیس سے اکیس میں ترقی دی گئی جبکہ سنیارٹی میں اوپر ہونے کے باجود گریڈ بیس کے افسر عدنان دیار کو ترقی نہیں دی گئی جو سیکشن دس کے تحت ان دنوں جوائنٹ سیکرٹری وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کے عہدے پر فائز ہیں۔پوسٹل گروپ کی نادیہ امین ‘ سعدیہ نسیم ‘ سعید کا کڑ‘ خلیفہ ٹھاکر اور فیصل تحسین کو گریڈ بیس میں ترقی دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے تحت ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (گریڈ 21) کے عہدے پر ترقی کیلئے 8 افسران اور ڈائریکٹر لاء/گریڈ20) کے عہدے پر ترقی کیلئے 3 افسران کے پینل کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے 41 افسران اور گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کیلئے 127 افسران کے پینلز پر غور کیا گیا۔وزارت خزانہ کے تحت پاکستان منٹ میں ڈائریکٹر جنرل (گریڈ20) پر ترقی کیلئے ایک افسر کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزارتِ دفاع کے تحت ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ کے گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے 5 افسران جبکہ گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کیلئے 5 افسران کا پینل زیر غور آیا۔ آئی ایس آئی میں ڈی جی (گریڈ21) کے عہدے پر ترقی کیلئے 3 افسران اور ڈپٹی ڈی جی (گریڈ 20) کی ترقی کیلئے 7 افسران پر مشتمل پینل کا جائزہ لیا گیا۔ ترقی کیلئے زیرِ غور آنے والے چیف انجینئر (گریڈ 20) ای اینڈ سی برانچ کیلئے 6 افسران کا پینل بھی شامل ہیں، مزید برآں تعلیمی شعبے میں فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز کے تحت خواتین پرنسپل (گریڈ 20) کی ترقی کیلئے 3 افسران، مرد پروفیسر (گریڈ20) کیلئے 4 افسران، خواتین پروفیسر (گریڈ 20) کیلئے 3 افسران اور مرد پرنسپل (گریڈ20) کیلئے 2 افسران پر مشتمل پینلز کا جائزہ لیا گیا۔
اسلام آباد ہفتے کے روز افغانستان کے ہندو کش علاقے میں ایک ہی دن میں دو شدید نوعیت کے زلزلے آئے، جن کے جھٹکے...
کراچی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ رانا ثنا بلاول کا...
کراچی جیوکے پروگرام’’ نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیرسیاسی امور...
کراچی مسلمز فار ٹرمپ کے سربراہ اور امریکی صدر کے حامی اور ساتھی ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو آج...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا نے ملاقات کی ، دوطرفہ...
کراچیامریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسویں کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔امریکی...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ/ آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں...
ٹھٹھہ کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ،وزیر مملکت محفوظ رہے ،وزیر مملکت مذہبی امور کھیئل داس کوھستانی کی...