اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس(MCMC) کیلئے نامزد افسران میں مزید ردو بدل کیا گیا ۔ گریڈ18کے 15 افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی ، مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس 7 اپریل سے 13 جون 2025 تک بیک وقت ʼنیپا کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد، کوئٹہ میں منعقد ہو گا، نامزد افسران کو 4 اپریل 2025 کو متعلقہ تربیتی مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے شیر یار عارف خان، ہوم ڈیپارٹمنٹ، پنجاب، ڈپٹی سیکریٹری، فنانس ڈیپارٹمنٹ، حکومت سندھ فاطمہ بشیر، پولیس سروس سے بشریٰ جمیل (ایس پی، پی ٹی سی، لاہور)، اویس شفیق، ایڈیشنل ایس پی آپریشنز، لاہور کینٹ، کابینہ ڈویژن، نیشنل آرکائیوز آف پاکستان میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد حسین، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیع اللہ خان، حکومتِ سندھ کے افسران مشہود احمد قریشی، شفاعت حسین، عبدالوہاب، ایکس پی سی ایس کے عبدالغفور دھامرہ (ایڈیشنل سیکریٹری، بی او آر، سندھ، پوسٹل گروپ کے افسران ثمن شیرازی، رئیسہ اتاچی، حن سرفراز، فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے نثار علی سومرو، آفس مینجمنٹ گروپ سے ڈاکٹر عائشہ شوکت کی اضافی نامزدگی کی گئی ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو مراسلہ ارسال کر دیا ۔
اسلام آباد ہفتے کے روز افغانستان کے ہندو کش علاقے میں ایک ہی دن میں دو شدید نوعیت کے زلزلے آئے، جن کے جھٹکے...
کراچی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ رانا ثنا بلاول کا...
کراچی جیوکے پروگرام’’ نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیرسیاسی امور...
کراچی مسلمز فار ٹرمپ کے سربراہ اور امریکی صدر کے حامی اور ساتھی ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو آج...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا نے ملاقات کی ، دوطرفہ...
کراچیامریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسویں کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔امریکی...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ/ آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں...
ٹھٹھہ کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ،وزیر مملکت محفوظ رہے ،وزیر مملکت مذہبی امور کھیئل داس کوھستانی کی...