ڈائریکٹر جنرل سرمایہ کاری بورڈ حسین حیدر کی خدمات کامرس ڈویژن کو واپس

14 مارچ ، 2025

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری ۔ ڈائریکٹر جنرل، سرمایہ کاری بورڈ حسین حیدر کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات کامرس ڈویژن کو واپس کی گئی ہیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف بیسِک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز سکندر مسعود کو تبدیل کر کے اُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، دونوں ڈائریکٹر جنرلز کے تبادلے فوری و تاحکمِ ثانی نافذ العمل ہیں۔ سیکشن افسر وزارت داخلہ و انسداد منشیات جمال حیدر کو تبدیل کرکے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی و ریسرچ میںسیکشن افسر تعینات کیا گیا ہے۔