اسلام آباد ( طاہر خلیل ) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران صدر نشین قادر پٹیل کے جارحانہ مگر شائستہ چٹکلے ،سابق سپیکر اسد قیصر کی تقریر کے دوران سپیکر ایاز صادق کی جگہ پینل آف چیئرمین کے رکن کی حیثیت سے عبدالقادر پٹیل نے نشست سنبھالی، جب انہوں نے پی ٹی آئی دور کے سپیکر کو یاد دلایا کہ میں نے آپ کا مائیک ایک بار بھی بند نہیں کیاآپ کو اپنا دور یاد آیا ، جب آپ ادھر بیٹھتے تھے تو کیا ہوتا تھا آپ کو کچھ یاد آیا ، سابق سپیکر کو ماضی کے طرز عمل کے حوالے سے عبدالقادر پٹیل کے جارحانہ مگر شائستہ جملے پر ایوان میں قہقہے بکھر گئے ،ایک اور مرحلے پر جب ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے دل گرفتہ منظر نامہ پیش کر رہے تھے تو عبدالقادر پٹیل نے فاروق ستار کو یاد دلایا کہ ڈاکٹر صاحب آپ اپنے دور کو بھی سامنے رکھیں کراچی میں کیا کچھ نہیں ہوا بوری بند کیا چیزیں ملتی تھیں ۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب پر قومی اسمبلی میں بحث کا دوسرا روز ایک ایسے منظر نامے میں جب بولان ایکسپریس کے اغوا اور مسافروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز نے قومی سلامتی یکجہتی کے حوالے سے کئی نئے پہلو اجاگر کر دیئے ، سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے الزامات اور وزیر دفاع خواجہ آصف کی دھواں دھار جوابی تقریر کے پی پی پی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پی ٹی آئی کے نعرے بازوں کو آڑے ہاتھوں لیاکہ قیدی نمبر804 کی رہائی کے علاوہ بھی پاکستان کے مسائل موجود ہیں ،سب سے اہم اور قابل توجہ بات تھی کہ بلوچستان کو دہشت گردوں سے بچائیں اور ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔
اسلام آباد امریکا اور ایران کے وفود کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات دفتر خارجہ کی عمارت یا نجی ہوٹل...
کراچی صدر ٹرمپ کا میڈیا پر سخت حملہ، جعلی معلومات شائع کرنے کا الزام، امریکی صدر کا کہنا تھا نیو یارک ٹائمز...
انصار عباسیاسلام آباد … جس وقت پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی براہِ راست امن مذاکرات کی...
اسلام آباد امریکی وفد اپنی گاڑیاں استعمال کرے گا،ایران امریکہ مذاکرات کیلئے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس...
اسلام آباد اسلام آباد میں امن مذاکرات کی کوریج کیلئے 200سے زائد میڈیا اداروں اور صحافیوں کی آمد،دو سو سے...
اسلام آباد ایران امریکہ مذاکرات آپ ڈیٹ چار حفاظتی حصار ، وی وی آی پیز کے قریب پہلا حفاظتی حصار امریکی...
کراچی آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پروٹوکول، جہازوں سے ٹیکس لینے کی تیاری ،تہران کافی بیرل ایک ڈالرتک ٹیکس...
اسلام آباد پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور AWACS/EW طیارے جمعرات کو نصف شب کے بعد ایرانی فضائی حدود میں داخل...