اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے ایڈمن پول میں 90روز سے زائد عرصے سے موجود افسران کو نئےعہدوں پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ایف بی آر ایڈمن پول میں بھیجے جانیوالے افسران سے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں جن کے تحت ایڈمن پول میں 90روز سے زائد مدت کے افسران کو 15روز میں نئے عہدوں پر تعینات کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے اور ایسے تمام افسران جو 90روز سے زائد عرصے سے ایڈمن پول میں او ایس ڈی کے درجے پر ہیں انہیں نئے عہدوں پر تعینات کر دیا جائے گا،ا س حوالے سے ایف بی آر نے جمعرات کو ایک نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ذرائع کے مطابق ایف بی آرمیں 40سے زائد اعلی ٰ افسران ایڈمن پول میں ہیں اور کسی بھی عہدے پر تعینات نہیں ہیں اس حوالے سے ان میں سے بعض افسران نے عدالتوںسے بھی رجوع کیا؛ اور عدالتی فیصلے کے بعد ان افسران کو ایڈمن پول سے ہٹا کر نئے عہدوں پر تعینات کیاگیا ہے،ذرائع کے مطابق جن حالات کے تحت فیڈ رل بورڈ آف ریونیو کے افسران کو ایڈمن پول( او ایس ڈی) میں بھیجنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ان میں ایسے افسران جن کے خلاف شکایت آئی ہو اور ان کے خلاف فیکٹ فائیڈنگ انکوائری شروع کی گئی ہوگی تو ایسے افسران کو موجودہ عہدے سے الگ کر کے ایڈمن پول میں بھیجا جائے گا،ایسے قواعد وضوابط رولز کی خلاف ورزی کے تحت ہونیوالے انکوائری پر بھی افسران کوان کے موجودہ عہدوں سے ہٹا کر ایڈمن پول میں بھیجا جاسکے گا، ایف بی آر افسران کی مناسب جگہ پوسٹنگ سے قبل بھی ایڈمن پول میں بھیجا جاسکے گا، ایسے افسران کو ڈیپوٹیشن سے واپس آئیں گے یا طویل رخصت سے واپسی یا طبی رخصت سے واپسی پر ایڈمن پول میں بھیجا جاسکے گا،تربیت سے واپس آنے والے افسران کو بھی ایڈمن پول میں بھیجاجاسکےگا،کسی بھی دوسرے حالات جن میں موجودہ پوسٹنگ سے الگ کرنا ضروری ہو تو بھی ایسے افسران کو ایڈمن پول میں بھیجا جائے گا، نئی ہدایات کے تحت کو کم سے کم 45روز کے لیے ایڈمن پول میں بھیجا جائے گا ،45روز سے زائد ہونے پر ممبر ایڈمن او رکسٹم یا ان لینڈریونیو کے متعلقہ ممبر آپریشن پر مشتمل کمیٹی میں فیصلہ کیاجائے گاکہ مذکورہ افسر کو نئی پوسٹنگ پر تعینات کیاجائے گا یا مزید 45روز کی ایڈمن پول میں توسیع کی سفارش کی جائے اس کےلیے چیئر میں ایف بی آر کو منظوری کےلیے تحریری طور پر وجوہات کے ساتھ سفارش کی جائے گی ،ایڈمن پول میں مدت پوری ہونے پر ایسے افسران کو نئے عہدے پر تعینات کیا جائے گا، 90روز سے زائد کی ایڈمن پول میں توسیع صرف مذکورہ افسر کی رضامندی یا تادیبی کارروائی کی صورت میں ہوگی ،یا ایسے افسران جن کے خلاف قواعد وضوابط کی انکوائری چل رہی ہو گی تو ان کو 90روز سے زائد ایڈمن پول میں بھیجنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائےگا، ایڈمن پول میں بھیجے جانے والے افسران تنخواہ، الائونسز ملتا رہے گااس وقت ایڈمن پول میں موجود ایسے افسران جن کی مدت 90روز سے زائد ہوگئی ہے ان کو 15روز کے اندر نئے عہدوں پر تعینات کردیا جائے گا۔
اسلام آبادپاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی روابط میں اچانک تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان کے...
راولپنڈی آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے سوشل میڈیا کے غیرذمہ دارانہ استعمال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ...
اسلام آباد کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی۔ پٹرولیم ڈویژن کے اعلامیہ کے...
اسلام آباد سلمانوں کے حوالے سے ریمارکس، وزیر اعظم مودی کوشدید تنقید کا سامنا ، اسدالدین اویسی نی کہا ہے کہ...
اسلام آباد ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ، سرمایہ کاری 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ...
اسلام آ باد وفاقی سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر عطا ء الر حمن نے چیئر مین متروکہ...
اسلام آباد وفاقی کابینہ کی طرف سے پانچ ماہ گزرنے کے باوجود بھی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان...
لندنریٹائرڈ سینئر پاکستانی فوجی افسر، بریگیڈیئر راشد نذیر، بدھ کے روز اپنے ہتکِ عزت کے مقدمے میں یوکے ہائی...