قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

14 مارچ ، 2025

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا واقعہ ہوا ہے جس میں بہت سی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، ہماری سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا بڑی جرات سے مقابلہ کیا،ہم نے فیصلہ کیا کہ آج صرف بلوچستان کے ایشو پر ہی گفتگو کی جائے گی،سپیکر کی ہدایت پر وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے شہدا ء کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کرائی ۔