لاہور(کرائم رپورٹرسے)عمران خان اور 9مئی کیسز کے جے آئی ٹی کے سربراہ ایس ایس پی عمران کشور نے استعفیٰ دے دیا،عمران کشور کے استعفیٰ کی کاپی منظر عام پر آگئی ڈی آئی جی عمران کشور کے استعفی کے متن جو انگریزی میں لکھا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ میں پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہا ہوں میں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار اس کی مجھے ذاتی قیمت بھی چکانی پڑی اب میں ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن نہیں تاریخ گواہ رہے کہ میں نے عزت کے ساتھ ڈیوٹی خدمات سرانجام دیں اب میں خاموشی سے خدمات انجام نہیں دے سکوں گا براہ کرم میرا استعفیٰ قبول کریں معلوم ہوا ہے کہ عمران کشور اس وقت اون ہے اینڈ سکیل پر بطور ڈی ائی جی ایڈمن لاہور تعینات ہیں باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں ڈی ائی جی کی سلیکشن بورڈ میں ان کا نام ڈیفر کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ دل برداشتہ ہو گیا اور انہوں نے استعفیٰ آئی جی پنجاب کو بھیج دیا ہے یا یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ایس پی پاکستان پولیس سروس کے افسران اپنا استعفیٰ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیجتے ہیں جبکہ عمران کشور نے اپنا استعفی ائی جی پنجاب کو بھیجا ہے ذرائع نے یہ کہا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں آئی جی پنجاب انہیں بلا کر ان کا استعفی واپس کروا دیں گے اور یہ معاملہ حل ہو جائے گا ۔
کراچیایف آئی اے پشاور نے مینگورہ بازار سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم...
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نےقانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔ وفاقی وزیر تعلیم...
کراچی اندرونی اختلافات اور بے اطمینانی، ٹرمپ کا اتحاد تیزی سے سکڑنے لگا،ان میں سخت گیر حامی، کرپٹو کے حامی،...
نیو یارک اقوام متحدہ کی وارننگ دی ہے کہ ایران جنگ کے باعث کروڑوں افراد غربت میں جا سکتے ہیں،توانائی، خوراک...
دبئی عرب امارات میں فضائی حملے رک گئے، امریکی حکام۔ امریکی سفارتخانے نے شہریوں کیلئے حفاظتی ہدایات نرم کر...
کراچی ماہرین مشاہد حسین سید اور اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ فائنل ڈیل میں صدر ٹرمپ اور صدر مسعود پزشکیان بذات...
واشنگٹن امریکی ایوان نمائندگان میں بحران، دو ارکان مستعفی، دو کی برطرفی کا خطرہ، ایرک سواول ویل کا الزامات...