اسلام آباد (فاروق اقدس) میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونئیر نے سیاست میں آنے کی تصدیق کردی ،گزشتہ روز ذوالفقار علی بھٹو جونئیر کا کہنا تھا کہ ابھی بہت کچھ سیکھنا ہےپیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ بابا نے شروع کیا تھا، اس کی قیادت کریں گے ، سندھ میں حکومت کانپ رہی ہے لوگ احتجاج کر رہے ہیں اس لئے بیانیہ تبدیل کیا جارہا ہےیہ درست ہے کہ میں سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتا ہوں جس کا آغاز میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید بھٹو گروپ سے کروں گا جس کی بنیاد میرے بابا نے رکھی تھی وہ ابھی تک موجود ہے اور ہم اس کی قیادت کریں گے ،مجھے اپنے ملک سے اور لوگوں سے بہت کچھ سیکھنا ہے کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ میں سب کچھ جانتا ہوں میں اس کیلئے تیاریاں کر رہا ہوں۔ انھو ں نے مزید کہا کہ سندھ میں متنازعہ نہروں کا معاملہ وہاں کے لوگوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، سندھ میں پانی نہیں ہوگا تو انسان اور جنگی آبی حیات زندہ نہیں رہ سکیں گی۔ انہوں نے اس صورتحال کو ثقافتی نسل کشی سے بھی تعبیر کیا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں حکومت ابھی کانپ رہی ہے کیونکہ انہوں نے دیکھا ہے کہ کتنے لوگ احتجاج کر رہے ہیں جن میں سکول کے بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اس لئے یہ بیانیہ تبدیل کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ملکی سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے بعد وہ اس حوالے سے خاموش ہوگئے تھے۔ اب تک ان کا حوالہ سماجی کارکن اور انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھانے کی سرگرمیوں کا تھا۔
اسلام آباد ہفتے کے روز افغانستان کے ہندو کش علاقے میں ایک ہی دن میں دو شدید نوعیت کے زلزلے آئے، جن کے جھٹکے...
کراچی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ رانا ثنا بلاول کا...
کراچی جیوکے پروگرام’’ نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیرسیاسی امور...
کراچی مسلمز فار ٹرمپ کے سربراہ اور امریکی صدر کے حامی اور ساتھی ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو آج...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا نے ملاقات کی ، دوطرفہ...
کراچیامریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسویں کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔امریکی...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ/ آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں...
ٹھٹھہ کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ،وزیر مملکت محفوظ رہے ،وزیر مملکت مذہبی امور کھیئل داس کوھستانی کی...