اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) ڈی ایس سی اور ڈی پی سی میں خواتین کی نمائندگی پر عملدرآمد رپورٹ طلب ،، ایف بی آر نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ دفاتر پروفارما میں مکمل کر کے 17 مارچ تک فراہم کریں حکومت پاکستان، ریونیو ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک اہم مراسلہ نمبر 8(13)/94-AIT-II-MIR-IV جاری کیا ہے جو تمام ڈائریکٹر جنرلز اور چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو ارسال کیا گیا ہے۔ مراسلہ میں 19 اگست 2024 کے بورڈ کے سابقہ خط کا حوالہ دیتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ خواتین کی نمائندگی کے حوالے سے درکار معلومات اور ڈیٹا فراہم کیا جائے۔ مراسلے میں تمام متعلقہ دفاتر سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈی ایس سی (DSC) اور ڈی پی سی (DPC) میں خواتین کی شرکت سے متعلق تفصیلات، بشمول خواتین کی تعداد، مہیا کریں۔ یہ ڈیٹا مقررہ پروفارما میں مکمل کر کے 17 مارچ 2025 تک ایف بی آر کو فراہم کیا جائے تاکہ اسے مزید کارروائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیجا جا سکے۔ اس حوالے سے متعلقہ افسران بشمول چیف (منیجمنٹ/ایچ آر-آئی آر)، سیکنڈ سیکرٹری (منیجمنٹ/ایچ آر-آئی آر-V) اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آٹومیشن) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس مراسلے کو ایف بی آر کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کریں تاکہ تمام متعلقہ حکام اس سے بروقت آگاہ ہو سکیں۔
اسلام آباد ہفتے کے روز افغانستان کے ہندو کش علاقے میں ایک ہی دن میں دو شدید نوعیت کے زلزلے آئے، جن کے جھٹکے...
کراچی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ رانا ثنا بلاول کا...
کراچی جیوکے پروگرام’’ نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیرسیاسی امور...
کراچی مسلمز فار ٹرمپ کے سربراہ اور امریکی صدر کے حامی اور ساتھی ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو آج...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا نے ملاقات کی ، دوطرفہ...
کراچیامریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسویں کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔امریکی...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ/ آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں...
ٹھٹھہ کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ،وزیر مملکت محفوظ رہے ،وزیر مملکت مذہبی امور کھیئل داس کوھستانی کی...