اسلام آباد (جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ رولز 1980 میں ترمیم کا مسودہ تیار ، مسودہ چیف جسٹس /ججز کو مزید غور کیلئے پیش ، مسودہ کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ رولز 2025 کو حتمی شکل دی جائے گی اور انصاف کی فوری اور شفاف فراہمی کے لیے سپریم کورٹ میں نئی اصلاحات متعارف کروائی جائیں گی۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی کی ہدایت پر اس کے جائزہ کے لیے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی،سپریم کورٹ کی جانب سے جمعرات کے روزجاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق چار رکنی کمیٹی نے سپریم کورٹ رولز 1980 میں ترمیم کا مسودہ تیار کر لیا ہے ، جس میں ڈیجیٹلائزیشن اور خودکار نظام متعارف کروانے کی سفارش کی گئی ہے اور عدالتی امور میں بہتری لانے کے لیے بار کونسلوں اور ججوں سے تجاویز طلب کی گئیں،ترمیمی مسودہ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز کو مزید غور کی لیے پیش کر دیا گیا ہے ،مسودہ کے مطابق سپریم کورٹ میں مقدمات کے انتظام کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے بہتر بنایا جائے گا جبکہ عدالتی کارروائیوں میں غیر ضروری تاخیر ختم کرنے کے لیے خودکار نظام متعارف کروانے کی تجویز ہے۔
اسلام آباد امریکا اور ایران کے وفود کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات دفتر خارجہ کی عمارت یا نجی ہوٹل...
کراچی صدر ٹرمپ کا میڈیا پر سخت حملہ، جعلی معلومات شائع کرنے کا الزام، امریکی صدر کا کہنا تھا نیو یارک ٹائمز...
انصار عباسیاسلام آباد … جس وقت پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی براہِ راست امن مذاکرات کی...
اسلام آباد امریکی وفد اپنی گاڑیاں استعمال کرے گا،ایران امریکہ مذاکرات کیلئے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس...
اسلام آباد اسلام آباد میں امن مذاکرات کی کوریج کیلئے 200سے زائد میڈیا اداروں اور صحافیوں کی آمد،دو سو سے...
اسلام آباد ایران امریکہ مذاکرات آپ ڈیٹ چار حفاظتی حصار ، وی وی آی پیز کے قریب پہلا حفاظتی حصار امریکی...
کراچی آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پروٹوکول، جہازوں سے ٹیکس لینے کی تیاری ،تہران کافی بیرل ایک ڈالرتک ٹیکس...
اسلام آباد پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور AWACS/EW طیارے جمعرات کو نصف شب کے بعد ایرانی فضائی حدود میں داخل...