اسلام آباد(ساجد چوہدری ) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ) عالمی درجہ بندی میں اپنا مقام مزید بلند کرنے میں کامیاب رہی ، کیو ایس سبجیکٹ رینکنگ 2025 میں 17 درجے ترقی کرتے ہوئے اب نسٹ 127ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے، 2025 کی درجہ بندی کے مطابق 4 مضامین میں نسٹ کا شمار دنیا کی 200 بہترین یونیورسٹیوں میں کیا گیا ہے جن میں کمپیوٹر سائنس، ریاضیات، کیمیکل انجینئرنگ اور الیکٹریکل انجینئرنگ شامل ہیں ، مجموعی طور پر 11 شعبوں میں نسٹ کی درجہ بندی میں بہتری آئی جبکہ 5 شعبوں میں نسٹ نے اپنی پوزیشن برقرار رکھی، اس کے علاوہ مزید جن دو اہم شعبوں میں بھی نسٹ نے خاطر خواہ ترقی کی ہے ان میں شامل ہیں نیچرل سائنسز جس میں 72 درجے بہتری کے ساتھ نسٹ کا عالمی درجہ 322 جبکہ سوشل سائنس میں 39 درجے ترقی کے ساتھ نسٹ کا عالمی درجہ 361 ہوگیا ہے، کیو ایس 2025 کی درجہ بندی میں نسٹ کے وقار میں اضافہ نسٹ کے ترقی کے سفر میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس امر کا مظہر ہے کہ نسٹ موجودہ دور کے نئے ابھرتے ہوئے تعلیمی شعبوں میں درجہ کمال تک پہنچنے کی بھرپور صلاحیت کی حامل یونیورسٹی ہے۔
اسلام آباد پٹرول 5 روپے2 پیسے اور ڈیزل5 روپے 28پیسے فی لیٹر مزیدمہنگا ہو گیا ، پیٹرول کی قیمت375روپے 82 پیسے،...
اسلام آبادحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکان، تفصیلات کے مطابق حکومت اور...
اسلام آ باد ڈپٹی سیکریٹری ناصر عزیز خان وزارت مذہبی امور سے تبدیل ،ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ...
اسلام آباد پاکستان کے پاور ریگولیٹر نے 47 ارب ڈالر پر مشتمل ایک دہائی طویل بجلی کی توسیع کے منصوبے کی منظوری...
دبئیپاکستانی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔این سی سی آئی اے میں...
نیویارک سانحہورلڈ ٹریڈ سینٹر کی25 ویں برسی کے موقع پر ورلڈ ٹریڈ سینٹرپر ہونے والے اجتماع میں چار سابق امریکی...
اسلام آبادپاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب...
پشاور قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے پشاور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی خزانہ گرینز سے عوامی سہولیات کے لیے...