بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

14 مارچ ، 2025

اسلام آباد (خبر نگار) سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل غفور انجم کی جانب سے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے فہرست کے مطابق ملاقاتیں ہونے کے بیان پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین نے پی ٹی آئی رہنما اور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر و دیگر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنماوں کی درخواست کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل غفور انجم عدالت میں پیش ہوئے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے فاضل عدالت کو بتایا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں ، وہ جو بھی فہرست دیتے ہیں ان رہنماوں کی ملاقاتیں کروائی جاتی ہیں۔