کراچی بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 84 پیسے کمی کا امکان

14 مارچ ، 2025

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) کراچی کے بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے سے زائد کمی کا امکان۔ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ۔ کے الیکٹرک کی جانب سے درخواست فیول ایڈجسمنٹ میں کمی کی مد میں کرائی گئی ہے۔ درخواست میں جنوری ایف سی اے کی مد میں 4روپے 84 پیسے کی کمی مانگی گئی نیپرا 20 مارچ کو کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گا۔