اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) حکومت پاکستان ریونیو ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مشکلات کمیٹی کی سفارشات پر پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 17 سے 19 کے افسران کے تبادلے اور تقرریاں فوری طور پر اور اگلے احکامات تک نافذ العمل کرتے ہوئے نوٹیفکیشن نمبر 0540-C-I/2025 جاری کر دیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق، محترمہ اسماء بشیر (پاکستان کسٹمز سروس/BS-19) کو ایڈیشنل کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ (ویسٹ)، لاہور سے تبدیل کر کے ایڈیشنل کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ، فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔ جناب شاہ فیصل (پاکستان کسٹمز سروس/BS-18) کو ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ، کوئٹہ سے تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ (ہیڈ کوارٹر)، کراچی تعینات کیا گیا ہے۔ محترمہ اقصیٰ عباسی (پاکستان کسٹمز سروس/BS-17) کو اسسٹنٹ کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ (ویسٹ)، لاہور سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ، کراچی مقرر کیا گیا ہے۔ محترمہ فریحہ عباس (پاکستان کسٹمز سروس/BS-17) کو اسسٹنٹ کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ، پشاور سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف لاء اینڈ پروسیکیوشن، لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ محترمہ صباء علی (پاکستان کسٹمز سروس/BS-17) کو اسسٹنٹ کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز، گلگت بلتستان سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ (ویسٹ)، کسٹمز ہاؤس، کراچی تعینات کیا گیا ہے۔ حافظ محمد عمر طفیل (پاکستان کسٹمز سروس/BS-17) کو اسسٹنٹ کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، پشاور سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ، فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وہ افسران جو اس نوٹیفکیشن کے اجرا سے قبل پرفارمنس الاؤنس حاصل کر رہے تھے، وہ اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر بھی یہ الاؤنس حاصل کرتے رہیں گے، سوائے ان افسران کے جو ایف بی آر (ہیڈ کوارٹر)، اسلام آباد میں تعینات کیے گئے ہیں۔ ان تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی چارج ریلنکوئشمنٹ اور اسسمپشن رپورٹ ایف بی آر کو ارسال کریں تاکہ ریکارڈ اور مزید ضروری کارروائی مکمل کی جا سکے۔
اسلام آبادقومی احتساب بیورو نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز شریف کی بریت کے بعد ان کی جانب سے زرِ ضمانت...
اسلام آباد راولپنڈی کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبے پر برق رفتاری سے کام جاری ، 75فیصد کام مکمل کر لیا، یہ کام 134دن...
کراچی چیئرمین پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بورڈ آف پیس ایرانی جنگ کے ملبے میں دفن...
اسلام آ باد حکومتی کفایت شعاری ،اقدامات کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری آئی بی کے سپرد،وزیر اعظم شہباز شریف کی...
اسلام آبادبیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان حکومت ابرار احمدمرزا کو تبدیل کردیاگیا...
اسلام آبادامریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے اپنی 2026 کی سالانہ رپورٹ میں ایک اہم اور چونکا...
اسلام آ باد وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کی وزارت دفاعی امور کی جانب سے وانا میں کامیاب حملے کا...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 مؤخر کر دیا گیا ہے۔ فورم جو پہلے 8...