APCکیلئے پی ٹی آئی کے پاس جانے کو تیار، وہ غیر مشروط شرکت کریں، خواجہ آصف

14 مارچ ، 2025

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کے پاس جانے کو تیا رہیں ، وہ بھی غیر مشروط شرکت کریں ۔ ماہر اجناس شمس الاسلام نے کہا کہ ہر سال کی طرح ملک میں چینی کم نہیں ، چینی کا بحران انجینئرڈ ہے ، حکومت اپنی پالیسی صحیح کرے ۔ پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت۔جعفر ایکسپریس حملہ، کوئٹہ میں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا اے پی سی بلانے کا اعلان۔بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل ایکشن پلان ٹو بنانے کی تجویز دے دی۔قومی اسمبلی میں متفقہ مذمتی قرارداد منظور بحث بھی ہوئی۔شبلی فراز نے کہا کہ اے پی سی میں بانی پی ٹی آئی کو پرول پر رہا کرکے دعوت دی جائے۔ شاہزیب خانزادہ نے مزیدکہا کہ چینی کی برآمد اور درآمد سے متعلق حکومتی اقدامات پر ایک اسکینڈل بن رہا ہے۔ چینی کے حوالے سے حکومتی اقدامات بیک فائر کررہے ہیں۔چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی کمیٹی اسحق ڈار کے حوالے۔اب چینی مہنگی ہونے کا بتا کر خام چینی منگوائی جارہی ہے۔وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو اعتراض کرنے پر کمیٹی سے ہٹا دیا گیا۔ خواجہ محمد آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی نندن کا واقعہ ہوا تو جنرل باجوہ ایک گھنٹہ بانی پی ٹی آئی کو سمجھاتے رہے۔ سمجھانے کے باوجود بانی پی ٹی آئی ہمارے ساتھ اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔ ماہر اجناس،شمس الاسلام خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں بنیادی خرابی شوگر ایڈوائزری بورڈسے شروع ہوتی ہے۔ شوگر انڈسٹری نے بھی بہتی گنگا میں اپنے ہاتھ دھوئے۔سٹہ مافیا پاکستان میں قیمتیں بڑھانے کا بنیادی عنصر ہے وہ مارکیٹ میں واپس آگیا۔گندم کی طرح چینی کی پوری ٹریڈ اور سیکٹر کو اوپن آؤٹ کردیں۔