ایف بی آر،پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 17 سے 19 افسران کے تقرر و تبادلے

14 مارچ ، 2025

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) حکومت پاکستان ریونیو ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 17 سے 19 کے افسران کے تبادلے اور تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محترمہ عمارہ درانی (پاکستان کسٹمز سروس/BS-19) کو ایڈیشنل کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ، ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل (SAPT)، کراچی سے تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ (ہیڈکوارٹرز)، پوسٹ کلیئرنس آڈٹ اینڈ انٹرنل آڈٹ، کراچی تعینات کیا گیا ہے۔ محترمہ طیبہ بخاری (پاکستان کسٹمز سروس/BS-19) کو ایڈیشنل کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ، فیصل آباد سے تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (سینٹرل)، لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ جناب شفاعت علی مرزا (پاکستان کسٹمز سروس/BS-17) کو ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ، کراچی سے تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف ڈیزگنیٹڈ نان فنانشل بزنسز اینڈ پروفیشنز (DNFBPs)، کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے، اور انہیں پہلے سے دیے گئے فرائض کے ساتھ ساتھ اضافی طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف DNFBPs، کراچی کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے۔ جناب علی حسن رضا (پاکستان کسٹمز سروس/BS-17) کو ڈپٹی کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ، فیصل آباد سے تبدیل کر کے ڈپٹی کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔ جناب خضر فیض (پاکستان کسٹمز سروس/BS-17) کو اسسٹنٹ کلیکٹر (پروبیشن)، کلیکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس، اسلام آباد سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کلیکٹر (پروبیشن)، کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ مزید یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ افسران جو اس نوٹیفکیشن کے اجرا سے قبل پرفارمنس الاؤنس حاصل کر رہے تھے، وہ اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر بھی یہ الاؤنس حاصل کرتے رہیں گے۔ تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی چارج ریلنکوئشمنٹ اور اسسمپشن رپورٹ ایف بی آر کو ارسال کریں تاکہ ریکارڈ اور مزید ضروری کارروائی مکمل کی جا سکے۔