تمباکو سے معیشت کو سالانہ 770ارب کا نقصان ہورہا ہے،ماہرین

15 مارچ ، 2025

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، کامرس رپورٹر ) ماہرین نے کہا ہےکہ تمباکو پر زیادہ ٹیکس عائد کرنے سے سگریٹ نوشی میں نمایاں کمی ہوتی ہے، پاکستان میں تمباکو سے سالانہ770ارب روپے کا معاشی نقصان ہو رہا ہے۔ ایف بی آر تمباکو ٹیکس کو محض ریونیو کا ذریعہ نہیں بلکہ صحت عامہ کی پالیسی کے طور پر اپنائے ایک سال میں سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں تین گنا اضافے سے سگریٹ کی مجموعی کھپت میں 19.2 فیصد کمی ہوئی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ زیادہ ٹیکس عائد کرنے سے تمباکو نوشی میں کمی آتی ہے ،ماہرین نے ایف بی آر کو تمباکو ٹیکس کو محض ریونیو کا ذریعہ نہیں بلکہ صحت عامہ کی پالیسی کے طور پر اپنانے کا مشورہ دے دیا۔ملک میں غیرقانونی سگریٹ کا کاروبار 33 فیصد تک پہنچ گیا، تمباکو سے متعلقہ امراض قومی معیشت کو جی ڈی پی کا 1.2 فیصد نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین نے ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیمینار میں پاکستان کے پہلے تمباکو کنٹرول نالج ہب کا افتتاح بھی کیا گیا۔