شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 9فلسطینی شہید

16 مارچ ، 2025

مقبوضہ بیت المقدس(اے ایف پی) اسرائیلی فوج نے ہفتہ کے روز جنگ بندی کی بدترین خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی غزہ کے قصبہ بیت لاھیہ میں فلسطینیوں پر بمباری کی۔بمباری کے نتیجے میں9 فلسطینی شہید ہوگئے ۔ جن میں 2مقامی صحافی بھی شامل ہیں۔حملے میں کئی فلسطینی شدید زخمی بھی ہوگئے ۔