63ہزار میٹرک ٹن خوراک غزہ میں ناکہ بندی خاتمے کی منتظر ہے،اقوام متحدہ

16 مارچ ، 2025

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے انسانی امدادی اداروں نے کہا ہے کہ 63ہزار میٹرک ٹن خوراک غزہ کی امدادی ناکہ بندی کے خاتمے کی منتظر ہے جو 2سے 3ماہ کے لئے 11لاکھ افراد کے لئے کافی ہے۔اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امدادی امور (او سی ایچ اے) نے کہا ہے کہ 12 روز سے امداد کی بندش سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔ڈبلیو ایف پی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ایک ماہ تک فعال بیکریوں اور کمیونٹی باورچی خانوں کی مدد کرنے کے لئے کافی ذخیرہ موجود ہے اور وہ 2 ہفتوں کے لئے 5لاکھ سے زیادہ افراد کو کھانے کے لئے تیار خوراک کے پارسل بھی فراہم کرسکتا ہےتاہم جنگ بندی سے پہلے ڈبلیو ایف پی نے کھانے کے لئے خوراک کے تیار پارسل کی مقدار کو کم کر دیا تھا تاکہ خاندان اپنے وسائل کو زیادہ دنوں تک چلاسکیں اور زیادہ افراد تک مدد پہنچائی جاسکے۔او سی ایچ اے نے کہا کہ غزہ کے ہسپتالوں میں زندگی بچانے والے آپریشنز کو برقرار رکھنے کے لئے آکسیجن کی فراہمی اور بجلی کے جنریٹرز کی بھی اشد ضرورت ہے۔