واشنگٹن (نیوز ایجنسی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان پر تنقید کرنے والے امریکی چینلز اور اخبارات کو بد عنوان قرار دے دیا۔امریکی محکمہ انصاف میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ مختلف میڈیا ادارے ان کے بارے میں 97فیصد برا لکھتے ہیں،میڈیا ججوں پر اثرانداز ہو کر قانون تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ میڈیاکا یہ کردار غیرقانونی ہے، اسے روکناہوگا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ روس سے اچھی خبریں آرہی ہیں ،میرا خیال ہے کہ روس یوکرین جنگ پر ڈیل کر لے گا ۔دوسری جانب امریکی عدالت نیٹرمپ کو ڈی ای آئی پروگراموں پر پابندی عائد کرنے کی اجازت دے دی۔ٹرمپ نے وفاقی حکومت کے تحت ڈی ای آئی پروگراموں کو روکنے کا حکم دیا تھا۔جس کے بعد امریکی جج نے انتظامیہ کو ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر عملدرآمد عارضی طورپر روکنے کا حکم دیا تھا۔
بیجنگ جنوبی چین میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ایک سانپوں کے فارم کو نقصان پہنچنے کے بعد...
چندی گڑھ ریاست ہریانہ کے پنچ کولہ ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کے اندر وکلاء کے ایک گروپ نے بھارتی فوج کے ایک حاضر...
سری نگرمقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گزشتہ روزنئی دہلی حکومت پر زور دیا کہ وہ ریاست کے درجہ...
سری نگر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر...
لاہورفیصل ٹاؤن پولیس نے 1 کروڑ 40 لاکھ مالیت کے بجلی کے میٹر برآمد کر کے 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔ فیصل ٹاؤن...
لاہورایڈیشنل سیشن جج عرفان احمد شیخ نےبچی اغواء کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی،عدالت نے...
لاہورہربنس پورہ پولیس نے 45 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ شادی کے فنکشن پر معصوم شہریوں کے موبائل چوری کرنے...
لاہور صوبائی دارالحکومت لاہور میں جیب تراش گروہ سرگرم،شہریوں کی جیبیں خالی ہونے لگیں۔ رواں سال ہزاروں...