کراچی(نیوزڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کرسک کے علاقے میں لڑنے والے یوکرین کے فوجیوں سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے، جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیوٹن پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کے فوجیوں کی جانیں بچائیں۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق پیوٹن نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ صدر ٹرمپ کے مطالبے سے ہمدردی ہے، پیوٹن نے یوکرین کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ ہتھیار ڈالنے کا حکم جاری کریں اور اگر ان کے فوجی ہتھیار ڈال دیں تو انہیں زندگی اور ’باوقار سلوک کی ضمانت‘ دی جائے گی۔ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیوٹن پر زور دیا کہ وہ یوکرین کے کرسک میں موجود فوجیوں کو چھوڑ دیں، یہ جنگ کے خاتمے کا ’بہت اچھا امکان‘ ہے۔ٹرمپ نے جمعرات کی رات ماسکو میں پیوٹن کے ساتھ اپنے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی طویل ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام پوسٹ کیا، ملاقات کو ٹرمپ نے ’بہت اچھا اور نتیجہ خیز‘ قرار دیا۔
بیجنگ جنوبی چین میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ایک سانپوں کے فارم کو نقصان پہنچنے کے بعد...
چندی گڑھ ریاست ہریانہ کے پنچ کولہ ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کے اندر وکلاء کے ایک گروپ نے بھارتی فوج کے ایک حاضر...
سری نگرمقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گزشتہ روزنئی دہلی حکومت پر زور دیا کہ وہ ریاست کے درجہ...
سری نگر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر...
لاہورفیصل ٹاؤن پولیس نے 1 کروڑ 40 لاکھ مالیت کے بجلی کے میٹر برآمد کر کے 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔ فیصل ٹاؤن...
لاہورایڈیشنل سیشن جج عرفان احمد شیخ نےبچی اغواء کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی،عدالت نے...
لاہورہربنس پورہ پولیس نے 45 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ شادی کے فنکشن پر معصوم شہریوں کے موبائل چوری کرنے...
لاہور صوبائی دارالحکومت لاہور میں جیب تراش گروہ سرگرم،شہریوں کی جیبیں خالی ہونے لگیں۔ رواں سال ہزاروں...