ریاض (شاہدنعیم) عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی نے سعودی عرب کی درجہ بندی کو اے سے بڑھا کر اے پلس کر دیا ہے جس کی وجہ ملک میں جاری سماجی اور اقتصادی تبدیلی ہے۔عالمی معاشی اشاریوں پر نظر رکھنے والی ایک اور تنظیم فِچ نے کہا ہے کہ مملکت کا وژن 2030کا منصوبہ سرمائے کے اخراجات اور قرض کے اجراء کے انتظام میں کچھ لچک فراہم کرتا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے میں پائیدار رفتار تعمیرات، لاجسٹکس، مینوفیکچرنگ اور کان کُنی کے شعبوں میں سرگرمیوں کو بڑھانے میں مدد دے سکتی ہے جس سے 2025-28 کے دوران جی ڈی پی کی نمو کو فروغ ملے گا۔ رواں ہفتے کے اوائل میں ریٹنگ ایجنسی نے کہا تھا کہ وہ توقع کرتی ہے کہ سعودی حکومت 2025 میں ان شعبوں کے لیے مختص سرمائے اور متعلقہ موجودہ اخراجات میں کمی کرے گی۔ سعودی عرب ہائیڈرو کاربن سیکٹر پر انحصار سے ہٹ کر اپنی معیشت کو متنوع بنانا چاہتا ہے۔ فچ کا کہنا ہے کہ موجودہ سرمایہ کاری کو سعودی عرب کی نوجوان آبادی کی کھپت کو بڑھانا چاہیے اور معیشت کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا چاہیے۔
بیجنگ جنوبی چین میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ایک سانپوں کے فارم کو نقصان پہنچنے کے بعد...
چندی گڑھ ریاست ہریانہ کے پنچ کولہ ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کے اندر وکلاء کے ایک گروپ نے بھارتی فوج کے ایک حاضر...
سری نگرمقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گزشتہ روزنئی دہلی حکومت پر زور دیا کہ وہ ریاست کے درجہ...
سری نگر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر...
لاہورفیصل ٹاؤن پولیس نے 1 کروڑ 40 لاکھ مالیت کے بجلی کے میٹر برآمد کر کے 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔ فیصل ٹاؤن...
لاہورایڈیشنل سیشن جج عرفان احمد شیخ نےبچی اغواء کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی،عدالت نے...
لاہورہربنس پورہ پولیس نے 45 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ شادی کے فنکشن پر معصوم شہریوں کے موبائل چوری کرنے...
لاہور صوبائی دارالحکومت لاہور میں جیب تراش گروہ سرگرم،شہریوں کی جیبیں خالی ہونے لگیں۔ رواں سال ہزاروں...