کراچی(نیوزڈیسک)داعش عراق و شام کے سربراہ عبداللّٰہ مکی المعروف ابو خدیجہ کو عراق میں ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ امریکا نےبھی تصدیق کردی ہے۔عراقی وزیرِ اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے گزشتہ شب اعلان کیا ہے کہ کالعدم تنظیم داعش کے سربراہ کو عراقی اور امریکی افواج کے ایک آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔عراق کے وزیرِ اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا ہے اور عراقی افواج کو اس کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔انہوں نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ عراق دہشت گردی کے خلاف اپنی فتوحات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ امریکا کے تعاون سے عراقی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں عراق اور دنیا کے سب سے خطرناک دہشت گردوں میں سے ایک ابو خدیجہ ہلاک ہو گیا ہے۔ادھر امریکا نے بھی داعش کے سربراہ عبداللّٰہ مکی کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔
بیجنگ جنوبی چین میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ایک سانپوں کے فارم کو نقصان پہنچنے کے بعد...
چندی گڑھ ریاست ہریانہ کے پنچ کولہ ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کے اندر وکلاء کے ایک گروپ نے بھارتی فوج کے ایک حاضر...
سری نگرمقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گزشتہ روزنئی دہلی حکومت پر زور دیا کہ وہ ریاست کے درجہ...
سری نگر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر...
لاہورفیصل ٹاؤن پولیس نے 1 کروڑ 40 لاکھ مالیت کے بجلی کے میٹر برآمد کر کے 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔ فیصل ٹاؤن...
لاہورایڈیشنل سیشن جج عرفان احمد شیخ نےبچی اغواء کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی،عدالت نے...
لاہورہربنس پورہ پولیس نے 45 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ شادی کے فنکشن پر معصوم شہریوں کے موبائل چوری کرنے...
لاہور صوبائی دارالحکومت لاہور میں جیب تراش گروہ سرگرم،شہریوں کی جیبیں خالی ہونے لگیں۔ رواں سال ہزاروں...