لاہور،کراچی(نیوز رپورٹر ،نمائندہ جنگ )پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سےنئے کمبی نیشن کو تیار کرنے میں مدد ملے گی، نئی ٹیم ہے اور ہم نے نیا کمبینیشن بنانے کی کوشش کررہے ہیں، سیریز کے آغاز سے قبل کرائسٹ چرچ میںمیڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی فینز ہم سے خوش نہیں ، ان کی توقعات کے مطابق کر کٹ نہیں کھیلی، ہماری نئی ٹیم ہے اس کا مطلب یہ نہیں اچھی ٹیم نہیں ، سینئر بھی ہیں ٹیم میں اچھا کمبینیشن ہے، ہم یہاں جیتنے آئے ہیں، ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔ ہیگلے اوول گراؤنڈ کی پچ بظاہر گرین لگ رہی ہے لیکن یہاں اسپینرز کو بھی مدد ملے گی، شاہین اور حارث رؤف کی ٹی ٹوئنٹی میں کارکردگی بہتر ہے جبکہ فخر زمان اور صائم ایوب کی کمی محسوس ہو گی کیونکہ دونوں ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں، دونوں کی تیزی سے صحتیاب بھی ہو رہے ہیں اور امید ہے آنے والی سیریز میں دونوں ایکشن میں ہوں گے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کی پاکستان کرکٹ کیلئے بہت خدمات ہیں، اب نیا کمبینیشن بنانے کی کوشش کی ہے لیکن پہلے میچ کے لیے پلینگ الیون کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوٹئنٹی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا چھ بجے شروع ہوگا،سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول گراؤنڈ میں روایتی ویلکم تقریب میں پاکستان نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے شرکت کی تقریب میں کرائسٹ چرچ کے قدیمی موری ٹرائب کے نمائندوں نے شرکت کی نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے پاکستانی ٹیم کو خوش آمدید کہا پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ویلکم تقریب کے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
ہنوئیویتنام کے جنوبی علاقے میں واقع فو کوک جزیرے کے قریب سمندر میں ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 15افراد ہلاک...
مونٹریالکینیڈین حکام نے گزشتہ روز بتایا کہ کینیڈا اور امریکہ کے درمیان طویل عرصے سے زیرِ التوا نئے پل کورواں...
اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آبادی کی منصوبہ بندی محض اعداد و...
اسلام آباد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے’’بیسٹ ایئرپورٹ سروس...
واشنگٹن امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ایک اہم ملاقات کی، جس...
لاہور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن محمد علی اعجاز نے واہگہ کوریڈور کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی منصوبوں،...
لاہور شیعہ علماءکونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے محرم الحرام کے بہتر انتظامات پر حکومت پنجاب کے...
لاہور لاہور کی تازہ ترین مارکیٹ رپورٹ کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں مستحکم ہیں جبکہ تمام اہم اشیائے...