پرنس ولیم نے میسی کو بہترین فٹبالر قرار دیدیا

16 مارچ ، 2025

لندن (جنگ نیوز) برطانوی شہزادے ولیم نے دنیائے فٹبال کی پسندیدہ بحث کہ میسی اور رونالڈو میں سے کون عظیم کھلاڑی ہے، پر فیصلہ دے دیا۔ مستقبل کے بادشاہ نے آسٹن ولا کلب کے دورے میں فٹ بال لیجنڈز سے متعلق چند مشکل ترین سوالات کے جواب دیے، ان سے پوچھا گیا کہ پینالٹی شوٹ کیلئے ڈیوڈ بیکہم اور زیڈان میں سے کس کا انتخاب کرینگے تو انہوں نے کہ یہ سوال تکلیف دینے والا ہے لیکن انہوں نے اپنے دوست بیکہم کو چنا۔ البتہ میسی اور رونالڈو کے درمیان انتخاب پر انہوں نے بغیر کسی توقف میسی کا نام لیا۔