ہوم اینڈ اوے سیریز: پاکستانی کر کٹرز کو30لاکھ روپے سے زائد جرمانے

16 مارچ ، 2025

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہوم اینڈ اوے سیریز میں قومی کر کٹرز کو30لاکھ روپے سے زائد جرمانےکا سامنا کرنا پڑا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ انگلینڈ سے ہوم سیریز اور جنوبی افریقا کے خلاف سیریز تک کیے گئے ۔ سب سے زیادہ تقریباً 13 لاکھ روپے کا جرمانہ عامر جمال کو ہوا، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں انٹرویو کے دوران ایسا ہیٹ پہنا جس پر سیاسی نعرہ درج تھا ۔ سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، صائم ایوب اور عباس آفریدی سمیت کرکٹرز پر جرمانہ ہوئے۔ آسٹریلیا میں تین کرکٹرز کو ہوٹل تاخیر سے واپسی پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوا۔ جنوبی افریقا میںچار کرکٹرز کو کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانے کا سامنا رہا، ۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈسلپنری معاملات کرکٹ بورڈ کا اندرونی معاملہ ہے، پی سی بی بھی ایسے معاملات پبلک نہیں کرتا۔