رونالڈو برازیلی فٹبال کی صدارتی دوڑ سے دستبردار

16 مارچ ، 2025

ریو ڈی جینرو (جنگ نیوز) سابق اسٹار فٹبال رونالڈو نے برازیل فٹ بال فیڈریشن کے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے نام واپس لے لیا، ان کا کہنا ہے کہ انہیں ریجنل فٹبال تنظیموں کی جانب سے مطلوبہ حمایت نہیں مل سکی۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کی 27 میں سے 23 فیڈریشنز نے ان کی بات تک سننا گوارا نہیں کیا، خیال رہے کہ رونالڈو دوبار عالمی چیمپئن برازیلی ٹیم کا حصہ رہے جبکہ دو مرتبہ بہترین فٹبالر کا ایوارڈ بھی جیتا ۔