لاہور ( نیوز رپورٹر ) سندھ کےوزیرِکھیل سردارمحمد بخش مہر نے قومی کرکٹرز کی فٹنس پر سوال اٹھادیا، کرکٹرز اگر حلوہ پوری، نہاری اور حلیم کھائیں گے تو کیسے کھیل پائیں گے،ان کوپنی ڈائٹ اور نیوٹریشن پر بھی کام کرنا چاہیے،کورنگی ٹاؤن میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ، چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے پوری قوم مایوس ہے۔ قومی ٹیم نہ فائنل میں پہنچ سکی نہ فائنل ہم تک پہنچ سکا، ہمیں قومی کرکٹ ٹیم پر کافی محنت کرنے کی ضرورت ہے، کرکٹ میرے دائرہ اختیار میں نہیں لیکن اب مجھے ہی کرکٹ کیلئے کچھ کرنا پڑیگا۔ کھلاڑیوں کیلئے کچھ کرنے کی ضرورت ہے، کھلاڑیوں کو پیغام ہے کہ فٹنس ہے تو سب کچھ ہے، یہاں پر کچھ ایسے بھی بولرز ہیں جن کو میں پانچ چھ چھکے مار سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے بھی بیٹس مین ہیں جن کو میں بھی آرام سے آؤٹ کر سکتا ہوں، کسی زمانے میں کورنگی میں چائنہ کٹنگ اور لینڈ گریبنگ عروج پر تھی، اب کورنگی میں کھیلوں کے ایونٹ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ حکومت ضلع کورنگی میں آئندہ سال کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں کا انعقاد کرائے گی۔
ہنوئیویتنام کے جنوبی علاقے میں واقع فو کوک جزیرے کے قریب سمندر میں ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 15افراد ہلاک...
مونٹریالکینیڈین حکام نے گزشتہ روز بتایا کہ کینیڈا اور امریکہ کے درمیان طویل عرصے سے زیرِ التوا نئے پل کورواں...
اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آبادی کی منصوبہ بندی محض اعداد و...
اسلام آباد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے’’بیسٹ ایئرپورٹ سروس...
واشنگٹن امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ایک اہم ملاقات کی، جس...
لاہور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن محمد علی اعجاز نے واہگہ کوریڈور کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی منصوبوں،...
لاہور شیعہ علماءکونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے محرم الحرام کے بہتر انتظامات پر حکومت پنجاب کے...
لاہور لاہور کی تازہ ترین مارکیٹ رپورٹ کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں مستحکم ہیں جبکہ تمام اہم اشیائے...