کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کا دفتر ہیڈ کوارٹر لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے،جس کا مقصد اخراجات کو کم کرنا ہے، جبکہ لاہور کے دفتر سے عملے میں کٹوٹی کا بھی امکان ہے، پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی نے بات چیت میں کہا کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی،دفتر لاہور سے اسلام آباد منتقل ہورہا ہے،جرمنی کے خلاف جونیئر سیریز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو مزید تجربہ دلانے کی کوشش کررہے، جس میں غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ مقابلے شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ جونیئر ٹیم کی انتظامیہ کو ابھی کھلاریوں پر زیادہ محنت کی ضرورت ہے، چار میچوں میں جرمنی کے خلاف شکست اچھی علامت نہیں، سنیئر ٹیم انتظامیہ طاہر زمان کی قیادت میں اچھا کام کررہی ہے قومی سنیئر اور جونیئر ٹیموں کو اس سال کئی اہم مقابلوں میں حصہ لینا ہے جس کی تیاری جاری رہے گی،انہوں نے کہا کہ رانا مجاہد علی خان ہی پی ایچ ایف کے سکریٹری ہیں ، جن کے ساتھ میرے بہترین ورکننگ ریلیشن ہے، ہمارے درمیان اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ہنوئیویتنام کے جنوبی علاقے میں واقع فو کوک جزیرے کے قریب سمندر میں ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 15افراد ہلاک...
مونٹریالکینیڈین حکام نے گزشتہ روز بتایا کہ کینیڈا اور امریکہ کے درمیان طویل عرصے سے زیرِ التوا نئے پل کورواں...
اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آبادی کی منصوبہ بندی محض اعداد و...
اسلام آباد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے’’بیسٹ ایئرپورٹ سروس...
واشنگٹن امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ایک اہم ملاقات کی، جس...
لاہور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن محمد علی اعجاز نے واہگہ کوریڈور کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی منصوبوں،...
لاہور شیعہ علماءکونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے محرم الحرام کے بہتر انتظامات پر حکومت پنجاب کے...
لاہور لاہور کی تازہ ترین مارکیٹ رپورٹ کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں مستحکم ہیں جبکہ تمام اہم اشیائے...