اولمپئین باکسربابر علی کا علاج کرایا جائے، سابق باکسرز

16 مارچ ، 2025

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گردے فیل ہوجانے پر اذیت کا شکار اولمپئین باکسربابر علی خان کی امداد کے لیے ابھی تک کسی نے بھی رابطہ نہیں کیا ۔ بابر علی خان کی باکسنگ میں پنجاب کے حوالے سے گراں قدر خدمات رہی ہیں ۔ انٹرنیشنل اور اولمپئین باکسروں اور آفیشلزنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابر علی کی اس وقت مشکل وقت میں حکومت اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والے اداروں کومدد کرنی چاہئے۔