جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنائے جانے کے مقام پر ریلوے ٹریک کلیئر قرار

16 مارچ ، 2025

کوئٹہ(آئی این پی)کچھی کے علاقے میں جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنائے جانے کے مقام پر ریلوے ٹریک اور اطراف کا علاقہ کلیئر کردیا گیا، ریلوےحکام کے مطابق ٹرین کے انجن سمیت 8بوگیاں متاثر ، ٹریک کا 382فٹ حصے کو نقصان، مرمت آج ،8سے 10گھنٹے لگیں گے۔ متاثرہ ریلوے ٹریک اور علاقے میں میڈیا کے نمائندوں کو رسائی دے دی گئی۔ ریلوے حکام نے بتایاکہ ریلوے کے انجنیئرنگ سمیت تیکنیکی ٹیموں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ٹریک کی مرمت کا کام کل سے شروع کردیا جائے گا۔ریلوے حکام کے مطابق حملے میں جعفر ایکسپریس کے انجن سمیت 5 بوگیوں کو نقصان پہنچا، مشکاف میں ریلوے ٹریک کا 382 فٹ حصے کو نقصان پہنچا۔ریلوے حکام نے بتایاکہ ریلوے ٹریک کی مرمت میں 8 سے 10 گھنٹے درکار ہونگے، کوشش ہے کہ ٹریک کی جلد مرمت کرکے ٹرین سروس بحال کی جائے۔دوسری جانب کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس آج چوتھے روز بھی معطل ہے۔ یاد رہے کہ 3 روز بولان میں قبل پیروکنری کے قریب جعفرایکسپریس کو دہشتگرد حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، اس حملے میں پاک فوج نے 36 گھنٹے کے اندر کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کروایا تھا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے آپریشن میں مجموعی طور پر 33 دہشتگرد ہلاک اور 26 مسافر شہید ہوئے تھے۔