کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ یلو لائن بی آر ٹی منصوبہ مقررہ مدت سے 5ماہ قبل مکمل ہوگا، یلو لائن کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی، یہ منصوبہ ستمبر 2025 ء میں مکمل ہونا تھا، لیکن اب اسے مئی 2025 ءتک مکمل کر لیا جائیگا،پنک ٹیکسی سروس جلد متعارف کرائی جا رہی ہے تاکہ خواتین کیلیے محفوظ، آرام دہ سفری سہولت فراہم کی جا سکیں،نوکری پیشہ خواتین کیلئے پنک اسکوٹر مفت فراہم کی جارہی ہے۔ وہ ہفتے کو یہاں یلو لائن کے تعمیراتی کام اور منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لے رہے تھے۔ اس موقع پرسیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، پراجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی، انجینئرز، تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندے اور کنسلٹنٹس بھی موجود تھے۔ کنسلٹنٹس نے سینئر وزیر کو منصوبے کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور حائل رکاوٹوں اور تکمیل کے متوقع وقت کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نےذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ کراچی کے شہریوں کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ریڈ لائن منصوبے کے بارے میں کہا کہ سول ایوی ایشن، واٹر کارپویشن اور کے فور کے باعث اس منصوبے میں کچھ مسائل درپیش ہیں، جنہیں جلد حل کیا جائیگا۔ گرین لائن کے حوالے سے شرجیل میمن نے کہا کہ اسکے کرایے نہیں بڑھائے جائینگے، بلکہ سہولتوں میں مزید اضافہ کیا جائیگا۔ سینئر وزیر نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ کراچی کیلئے 180 بسوں کی فراہمی کا اپنا وعدہ پورا کریں۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا پنک ٹیکسی سروس بھی جلد متعارف کرائی جا رہی ہے تاکہ خواتین کیلئے محفوظ اور آرام دہ سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں، اس کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ نے ’’آئی ورک فار سندھ‘‘ ایپ اور پورٹل کا آغاز کر دیا ہے، جس کے ذریعے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، یہ تمام منصوبے کراچی کے عوام کیلئے ہیں اور انہیں بروقت مکمل کیا جائے گا تاکہ شہر میں جدید سفری سہولتیں دستیاب ہو سکیں۔
جلالپور جٹاں شادی پر آئی بارہ سالہ لڑکی سے تین اوباش نوجوانوں کی زیادتی ،مقدمہ درج ،تھانہ صدر جلال پور جٹاں...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ2010کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
باکوایران جنگ کے دوران آذربائیجان میں اسرائیلی خفیہ نیٹ ورک قائم رہا، باکو کی تردید، رپورٹ میں دعویٰ کیا...
کراچی مذہبی میلے میں میڈ اِن پاکستان بیڈشیٹ فروخت،بھارت میں ہلچل، خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے گواہان کی طلبی کے بارے میں رہنما اصول طے کر دئیے ،تحریری فیصلے میں...
کراچی کراچی میں بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، چیف سیکریٹری...
کراچی تجزیہ کاروں بینظیر شاہ، مظہر عباس، فخر درانی اور ارشاد بھٹی نے کہا کہ ابھی اس تحریک کو تین ہفتے ہوئے...
کراچی کاکروچ عوامی پارٹی کا نئی دہلی میں پہلا احتجاج، وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ،سوشل میڈیا سے جنم...