فیروزوالہ(نامہ نگار)پاکستان میں کسی بھی بڑے پراجیکٹ کو دیکھ لیں پیچھے نواز لیگ کھڑی نظر آئے گی،رانا تنویر حسین،شیخوپورہ موٹروے ایم 2 پر کوٹ پنڈی داس کے قریب پنڈی داس انٹرچینج کی افتتاحی تقریب،وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے تقریب کی میزبانی کی۔شیخوپورہ کے کمرشل زون،رہائشی آبادی اور نزدیکی گاؤں کیلئے 802 ملین روپے کی لاگت تیار کیا گیا پنڈی داس انٹرچینج کا منصوبہ فنکشنل ہوگیا،انٹرچینج پر ایک ایڈمنسٹریشن عمارت، سولر اسٹریٹ لائٹس، فینس اینڈ گارڈریل،710میٹر کی سٹون بیچنگ اور ایک ٹول پلازہ بھی تعمیر کیا گیا،اس موقعہ پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بھی خطاب کیا،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دن رات محنت سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،آج آپ جس بھی بڑے منصوبے کو اٹھا کر دیکھ لیں اسکے پیچھے آپ کو پاکستان مسلم لیگ نواز کھڑی نظر آئے گی،ملک کو درپیش چیلنجز اور خوارجیوں کا مقابلہ ہمیں ایک قوم بن کر کرنا ہوگا،جعفر ایکسپریس پر حملہ بزدلانہ کام ہے دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ہماری بہادر افواج،ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد اس پر قابو پا لیں گے۔
جلالپور جٹاں شادی پر آئی بارہ سالہ لڑکی سے تین اوباش نوجوانوں کی زیادتی ،مقدمہ درج ،تھانہ صدر جلال پور جٹاں...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ2010کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
باکوایران جنگ کے دوران آذربائیجان میں اسرائیلی خفیہ نیٹ ورک قائم رہا، باکو کی تردید، رپورٹ میں دعویٰ کیا...
کراچی مذہبی میلے میں میڈ اِن پاکستان بیڈشیٹ فروخت،بھارت میں ہلچل، خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے گواہان کی طلبی کے بارے میں رہنما اصول طے کر دئیے ،تحریری فیصلے میں...
کراچی کراچی میں بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، چیف سیکریٹری...
کراچی تجزیہ کاروں بینظیر شاہ، مظہر عباس، فخر درانی اور ارشاد بھٹی نے کہا کہ ابھی اس تحریک کو تین ہفتے ہوئے...
کراچی کاکروچ عوامی پارٹی کا نئی دہلی میں پہلا احتجاج، وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ،سوشل میڈیا سے جنم...