کراچی(این این آئی)سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئرنے کہا ہے کہ میں اپنے والد شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی میراث کو آگے لے کر چلوں گا، مجھے سیاست کا تجربہ نہیں اور ابھی میں پاکستانی عوام سے سیاست سیکھ رہا ہوں اور انکے مسائل سن رہا ہوں، جو بہت ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سیاست میں آنے کی تصدیق کے بعد پہلا بیان جاری کر دیا۔مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام اور ایکس پر انہوں نے اپنا طویل بیان 4مختلف زبانوں انگریزی، اردو، سندھی اور سرائیکی میں جاری کیا ہے۔ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ میں اپنے والد شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی میراث کو آگے لے کر چلوں گا،پاکستانی عوام سے سیاست سیکھ رہا ہوں اور ان کے مسائل سن رہا ہوں، جو بہت ضروری ہے۔سیاسی خاندان کے سپوت ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنے بیان میں پاکستان کے جغرافیے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور یہ بھی کہا کہ میرا راستہ میرا اپنا ہے، لیکن کچھ لوگ میرا نام استعمال کر کے سیاست کر رہے ہیں۔
جلالپور جٹاں شادی پر آئی بارہ سالہ لڑکی سے تین اوباش نوجوانوں کی زیادتی ،مقدمہ درج ،تھانہ صدر جلال پور جٹاں...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ2010کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
باکوایران جنگ کے دوران آذربائیجان میں اسرائیلی خفیہ نیٹ ورک قائم رہا، باکو کی تردید، رپورٹ میں دعویٰ کیا...
کراچی مذہبی میلے میں میڈ اِن پاکستان بیڈشیٹ فروخت،بھارت میں ہلچل، خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے گواہان کی طلبی کے بارے میں رہنما اصول طے کر دئیے ،تحریری فیصلے میں...
کراچی کراچی میں بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، چیف سیکریٹری...
کراچی تجزیہ کاروں بینظیر شاہ، مظہر عباس، فخر درانی اور ارشاد بھٹی نے کہا کہ ابھی اس تحریک کو تین ہفتے ہوئے...
کراچی کاکروچ عوامی پارٹی کا نئی دہلی میں پہلا احتجاج، وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ،سوشل میڈیا سے جنم...