بلوچستان واقعہ میں بھارت اور را کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں‘ عشرت العباد واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش اور وفاق اور صوبائی حکومت کی بیڈ گورننس ہے‘ سابق گورنر سندھ

16 مارچ ، 2025

کراچی (این این آئی) سابق گورنر سندھ و سربراہ میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ بلوچستان واقعہ میں بھارت اور ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔ بلوچستان کا واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے‘ یہ واقعہ وفاق اور صوبائی حکومت کی بیڈ گورننس ہے۔ دبئی میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ سوشل میڈیا پر پاکستان اور افواج پاکستان کیخلاف جو مہم چلائی جا رہی ہے ایسے عناصر کیخلاف سخت ترین کارروائی ہونی چاہئے۔ نیشنل ایکشن پلان پر دوبارہ متحرک ہوکر دہشت گردی کا مکمل قلع قمع کیا جائے۔ فوجی جوانوں کو سلام تحسین اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔