کےپی ،پبلک پروکیورمنٹ کوشفا ف بنانےکےلئے ای پاک ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم " متعارف

16 مارچ ، 2025

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے پبلک پروکیورمنٹ کے عمل کو شفاف اور محفوظ بنانے کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر صوبے میں آٹومیٹڈ اینڈ انٹیگریٹڈ الیکٹرانک پلیٹ فارم " ای- پاک ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم " متعارف کروا دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور صفحنے ای ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ یہ سسٹم وفاقی پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور ورلڈ بینک کے تعاون سے تیار کیا گیا یے۔ ابتدائی طور پر ای ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم کو آٹھ صوبائی محکموں میں پائلٹ کیا گیا ہے جبکہ اگلے مرحلے میں اس سسٹم کو باقی ماندہ محکموں تک توسیع دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کی یکم جولائی 2025 سے تمام صوبائی محکموں میں پروکیورمنٹ نئے سسٹم کے تحت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ابتدائی آٹھ محکموں میں آبنوشی، آبپاشی ، مواصلات و تعمیرات ، بلدیات ، صحت ، سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ، کے پی آئی ٹی بورڈ، کے پی ازمک، شامل ہیں۔ متعلقہ حکام نے وزیراعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ای پاک ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم کے ذریعے پبلک پروکیورمنٹ شفاف اور محفوظ طریقے سے ہوگی اور پروکیورمنٹ کے عمل میں انسانی مداخلت اور غلطیوں کی گنجائش کم سے کم ہوگی۔ مزید بتایا گیا کہ نئے سسٹم کے تحت پبلک فنڈز کے استعمال میں شفافیت یقینی ہوگی، محکموں کی کارکردگی اور سروس ڈیلیوری بہتر ہوگی اور تمام سرکاری محکموں میں پروکیورمنٹ کا یکساں نظام رائج ہوگا۔ ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ ای-پاک ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم کا اجراء وقت کی اشد ضرورت ہے اور اس سسٹم کے اجراء سے شفافیت کے ساتھ ساتھ وقت اور وسائل دونوں کی بچت ہوگی۔