رحیم یار خان میں شوگرملوں نے گنے کاریٹ 750روپے فی من کردیاہے، پنجاب کین گروئرز ایسوسی ایشن

16 مارچ ، 2025

لاہور(پ ر)پنجاب کین گروئرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ 9 مارچ سےضلع رحیم یار خان میں واقع شوگر ملوں نے گنے کا خریداری ریٹ 750 روپے فی من کر دیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گنے کی فصل کو ڈی-ریگولیٹ کرنے کی وجہ سے کسانوں کو آج اتنا بہترین ریٹ ملنا نصیب ہو پا رہا ہے۔