لاہور(کلچرل ونگ) روزنامہ جنگ کلچرل ونگ اور یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیراہتمام سالانہ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنیوالے یونیک سکول رضوان گارڈن کیمپس کے طلبہ وطالبات کے لیے پروقار تقریب تقسیم انعامات ہوئی جس کی صدارت چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی ،پروفیسر محمد سلمان اختر پروجیکٹ ڈائریکٹر یونیک رضوان گارڈن کیمپس لاہور پروفیسر امجد علی خان ریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز،پروفیسر وسیم انور چوہدری ڈائریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنزاورپرنسپل پروفیسرمیڈ م شہوارسلمان اختر کے علاوہ دیگر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کرکے پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ وطالبات میں شیلڈز،ٹرافیاں،میڈلز اور گرانقدر انعامات تقسیم کریں گے ، پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ بچے ہمارا سرمایہ ہیں ہمیں انہیں اچھا انسان بنانا ہے ۔ پروفیسر سلمان اختر نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے آج کے بچوں کی بہتر تربیت کرنا ہم سب کی ذذمہ داری ہے۔پروفیسر امجد علی خان ،پروفیسر وسیم انور چوہدری ودیگر نے کہاکہ منفی رویہ بچوں کی شخصیت کو تباہ کردیتا ہے مثبت انداز میں تربیت سے ہی ایک بہتر قوم تشکیل دی جاسکتی ہے ۔پروگرام کا اہتمام سلیم کامران انچارج جنگ کلچرل ونگ نے کیا ہے جبکہ معاونت محمد ذیشان اور فیضان اقبال نے کی۔
لاہور لاہور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے چلڈرن اسپتال میں لوگوں کی قیمتی چیزیں چرانے والے...
ECAT رزلٹس میں KIPS ایجوکیشن سسٹم کے پوزیشن ہولڈرز طلباء کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد یونیورسٹی آف...
لاہورالخدمت گروپ کے جنرل سیکرٹری اعجاز احمد اعجاز نے کہا کہ نئے چئیرمین لاہور بورڈ کی تقرری تعلیمی شعبے...
لاہورپاکستان جمہوری پارٹی کے مرکزی صدر امتیاز رشید قریشی نے اپنے رفقائے کار ،کنور خالد علی خان صدر پی ڈی پی...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس احمد ندیم ارشد نےعلی ظفر ہتک عزت کیس میں اپیل پر سیشن کورٹ کا میشا شفیع کو 50 لاکھ...
لاہورفائونڈرز گروپ کے راہنما خادم حسین نے بجلی کی پیداوار کی استعداد موجود ہونے کے باوجود گھنٹوں غیر اعلانیہ...
لاہور پنجاب حکومت اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اشتراک سے پنجاب ایگری فوڈ انویسٹمنٹ فورم 2026ءکاانعقاد کیا گیا جس...
لاہور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 685 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ملک میں فی تولہ سونے...