لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی اُمور لیاقت بلوچ نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ماہِ رمضان میں پاکستان کو آزادی کی نعمت عطا ہوئی۔ پاکستان کی بقاء و استحکام اور ترقی کا ہر پہلو آئین کے نفاذ اور قرآن و سنت کے نظام کے ساتھ وابستہ ہے۔ قیامِ پاکستان کے مقاصد اور اسلامی نظریہ حیات کی بنیادوں سے انحراف نے ملک و مِلت کو سیاسی، جمہوری، معاشی اور امن و یکجہتی کے بحرانوں سے دوچار کردیا۔ قومی قیادت کو اجتماعی توبہ کے ساتھ ساتھ ملک میں گہرے سیاسی بحرانوں کو حل کی منزل کی طرف لانا ہوگا۔ جماعتِ اسلامی کا مؤقف ہے کہ قومی قیادت، جمہوریت کی دعویدار جماعتیں قومی ترجیحات کا تعین کریں اور قومی ڈائیلاگ کے ذریعہ میثاقِ نفاذِ آئین کریں اور قوم سے عہد کیا جائے کہ اس سے کوئی بھی انحراف نہیں کرے گا ۔لیاقت بلوچ نے منڈی بہاؤالدین میں میں کہا کہ امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بلوچستان کے حالات، قومی قیادت کے مشترکہ مؤقف، وزیراعظم کی اعلان کردہ بلوچستان مسائل پر اے پی سی پر عملدرآمد کے لیے میری سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے۔مولانا ہدایت الرحمن، مولانا عبدالحق ہاشمی، تینیکی ماہر سید فراست شاہ کمیٹی ممبران ہیں۔
لاہور لاہور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے چلڈرن اسپتال میں لوگوں کی قیمتی چیزیں چرانے والے...
ECAT رزلٹس میں KIPS ایجوکیشن سسٹم کے پوزیشن ہولڈرز طلباء کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد یونیورسٹی آف...
لاہورالخدمت گروپ کے جنرل سیکرٹری اعجاز احمد اعجاز نے کہا کہ نئے چئیرمین لاہور بورڈ کی تقرری تعلیمی شعبے...
لاہورپاکستان جمہوری پارٹی کے مرکزی صدر امتیاز رشید قریشی نے اپنے رفقائے کار ،کنور خالد علی خان صدر پی ڈی پی...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس احمد ندیم ارشد نےعلی ظفر ہتک عزت کیس میں اپیل پر سیشن کورٹ کا میشا شفیع کو 50 لاکھ...
لاہورفائونڈرز گروپ کے راہنما خادم حسین نے بجلی کی پیداوار کی استعداد موجود ہونے کے باوجود گھنٹوں غیر اعلانیہ...
لاہور پنجاب حکومت اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اشتراک سے پنجاب ایگری فوڈ انویسٹمنٹ فورم 2026ءکاانعقاد کیا گیا جس...
لاہور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 685 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ملک میں فی تولہ سونے...