لاہور ( جنرل رپورٹر )فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی سیمینا رہوا۔وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پنجاب اسمبلی کے پارلیمنٹیرینز جن میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عدنان افضل چٹھہ ، پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ رشدہ لودھی، سونیہ عاشر ، سمبل ملک ، اور شہباز کھوکھر نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔ وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے خواتین کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے صنفی مساوات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کی روشنی ہے جس نے خواتین کو عزت سے نوازا۔ دنیا کا کوئی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک کہ قوم کے مردوں کے ساتھ خواتین بھی ملکی ترقی میں شانہ بشانہ حصہ نہ لیں۔ ایک متوازن معاشرہ ہی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے ۔سیمینار سے قبل اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے یونیورسٹی کی حالیہ کارکردگی، رینکنگ اور کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ا ممبر پارلیمنٹرین سونیہ عاشرنے کہاکہ مریم نواز شریف نے وومن ایمپاورمنٹ کی بہترین مثال قائم کیں۔پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ محترمہ رشد ہ لودھی نے کہاکہ ہر کامیاب عورت کو کے پیچھے بھی ایک مرد کاسہارا ہوتا ہے۔ عدنان افضل چٹھہ نے کہا کہ خواتین ہمارے ملک کا بہت بڑا اثاثہ ہیں۔اس موقع پر سابقہ وائس چانسلرز پروفیسر شیریں خاور، پروفیسر شمسہ ہمایوں، سابق پرنسپل پروفیسر نورین اکمل، ڈینز پروفیسر منزہ اقبال، پروفیسر منیزہ قیوم، پرنسپل پروفیسر عبدالحمید، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم،چیئرپرسن میڈیسن/ ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر بلقیس شبّیر، صدر میڈیکل وومن ایسوسی ایشن آف پاکستان ڈاکٹر وجیہہ رضوان، خواتین فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
لاہور لاہور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے چلڈرن اسپتال میں لوگوں کی قیمتی چیزیں چرانے والے...
ECAT رزلٹس میں KIPS ایجوکیشن سسٹم کے پوزیشن ہولڈرز طلباء کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد یونیورسٹی آف...
لاہورالخدمت گروپ کے جنرل سیکرٹری اعجاز احمد اعجاز نے کہا کہ نئے چئیرمین لاہور بورڈ کی تقرری تعلیمی شعبے...
لاہورپاکستان جمہوری پارٹی کے مرکزی صدر امتیاز رشید قریشی نے اپنے رفقائے کار ،کنور خالد علی خان صدر پی ڈی پی...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس احمد ندیم ارشد نےعلی ظفر ہتک عزت کیس میں اپیل پر سیشن کورٹ کا میشا شفیع کو 50 لاکھ...
لاہورفائونڈرز گروپ کے راہنما خادم حسین نے بجلی کی پیداوار کی استعداد موجود ہونے کے باوجود گھنٹوں غیر اعلانیہ...
لاہور پنجاب حکومت اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اشتراک سے پنجاب ایگری فوڈ انویسٹمنٹ فورم 2026ءکاانعقاد کیا گیا جس...
لاہور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 685 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ملک میں فی تولہ سونے...