منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام عید فیملی فیسٹیول کاآغاز

16 مارچ ، 2025

لاہور(خصوصی رپورٹر)منہاج ویلفیئر فائونڈیشن لاہور کے زیر اہتمام عید فیملی فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے۔گزشتہ روز صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے افتتاح کیا۔عید فیملی فیسٹیول میں شاپنگ کےلئے سینکڑوں خاندانوں کو 20ہزار روپے فی خاندان کوپن جاری کئے گئے ہیں۔عید فیملی فیسٹیول میں کپڑوں،کاسمیٹکس،جیولری،جوتوں کے سٹال لگائے گئے ہیں۔ عیدفیملی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عید فیملی فیسٹیول کے منتظمین اور ڈونرز مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے مہنگائی کے اس دور میں غریب خاندانوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کیا۔اللہ اور اس کے رسول ؐ غربا و مساکین کی مدد کرنے والوں کو پسند کرتے ہیں۔عید فیملی فیسٹیول 17مارچ تک جاری رہے گا۔عید فیملی فیسٹیول کے بانی محمد قاسم سرور نے بتایا کہ سینکڑوں مستحق خاندان یہاں فری شاپنگ کریں گے۔انجینئر محمد ثنا اللہ نے اس موقع پر منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے فلاحی منصوبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔