بڑھی آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے میڈیاکاکردارضروری ،مقررین

16 مارچ ، 2025

لاہور(محمد صابر اعوان سے)تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی قومی ترقی کے اہداف کے حصول میں ایک بڑی رکاوٹ ہے جو معاشی استحکام، وسائل کی تقسیم، اور ملک کے ترقیاتی اہداف کو پورا کرنے کی صلاحیت کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔یہ موضوع قومی میڈیا کولیشن کے اجلاس میں زیرِ بحث لایا گیا ، جس کا اہتمام پاپولیشن کونسل پاکستان نے یو این ایف پی اے کی معاونت سے کیا ۔ اپنے خیرمقدمی کلمات میں، پاپولیشن کونسل کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر علی میر نے پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے نمٹنے کی فوری ضرورت پر زور دیا، اکرام الاحد نے عالمی سطح پر مثبت سماجی تبدیلی کیلئے میڈیا کے کردار کو اُجاگر کیا ، علی مظہر چوہدری نے میڈیا کے ذریعے آبادی کے ایجنڈے کو مؤثر طریقے سے مرکزی دھارے میں لانے پر ایک سیشن کی قیادت ، لیڈی ہیلتھ ورکرز (ایل ایچ ڈبلیو) کا خاندانی منصوبہ سازی کی خدمات کی فراہمی میں اہم کردار، اور سماجی تحفظ کے نیٹ ورکس میں خاندانی منصوبہ سازی کی خدمات کی شمولیت شامل ہیں ۔