تجاوزات کرنےوالوں کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا،ڈی سی

16 مارچ ، 2025

لاہور(خصوصی رپورٹر ) کلین مشن کی تکمیل کے حوالے سے ڈی سی لاہور نے تحصیل نشتر کے مختلف مقامات کے دورے کیے. اسسٹنٹ کمشنر نشتر محمد سلیم آسی، ایل ڈبلیو ایم سی ،واسا حکام و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. گجومتہ، ایڈن گارڈن، رنگ روڈ و اطراف میں تجاوزات و صفائی و دیگر انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ تجاوزات کا سبب بننے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا اور ہرگز رعایت نہ دی جائے۔