اسلام آباد (فاروق اقدس) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور خاتون ثانی اوشا وینس اس ماہ کے اواخر میں بھارت کا دورہ کریں گے۔ بھارتی نژاد اوشا وینس کا امریکہ کی خاتون ثانی کے طور پر اپنے آبائی ملک کا یہ پہلا دورہ ہوگا ،یہ دورہ ایسے وقت ہوگا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر ٹیرف کی تلوار لٹک رہی ہے۔ امریکی میڈیا نے امریکی نائب صدر وینس کے بھارت کے ممکنہ دورے کی اطلاع دی ہے۔ یہ دورہ جے ڈی وینس کا نائب صدر کے طور پر دوسرا غیر ملکی دورہ ہو گا۔ جبکہ اوشا وینس امریکہ کی خاتون ثانی کے طور پر اپنے آبائی ملک کا پہلا دورہ کریں گی۔ وینس اس سے قبل امریکی نائب صدر کے طور پر گزشتہ ماہ فرانس اور جرمنی کا دورہ کر چکے ہیں۔ اوشا وینس، جن کے والدین بھارت سے ہجرت کر کے امریکہ گئے تھے، پہلی بار امریکہ کی خاتون ثانی کے طور پر اپنے آبائی ملک کا دورہ کریں گی۔ ییل سے گریجویٹ وکیل، اوشا وینس، امریکہ کی پہلی بھارتی نژاد خاتون ثانی ہیں۔ ان کی جڑیں آندھرا پردیش میں موجود ہیں۔ ان کے والدین 1986 میں امریکہ گئے تھے۔ امریکی نائب صدر وینس کا بھارت کا ممکنہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر ٹیرف کی تلوار لٹک رہی ہے۔ ٹرمپ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ بھارت نے "اپنے ٹیرف میں کمی" کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ تاہم، وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے واضح کیا کہ اس نے ابھی تک امریکی مصنوعات پر درآمدی محصولات میں کمی کا عہد نہیں کیا ہے۔ بھارت کے کامرس سکریٹری سنیل بارتھوال نے پیر کو ایک پارلیمانی پینل کو بتایا کہ بات چیت ابھی جاری ہے اور بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی محصولات پر ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔
کراچی ترجمان انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ سی ایم ایچ راولاکوٹ کے محاصرے میں کالعدم ایکشن...
کراچی ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو 100 دن پورے ہوگئے ہیں۔ صورتحال معمول پر لانے کی کوششوں کے باوجود...
کراچی ایران کے گمشدہ یورینیم ذخائر، امریکا کا عالمی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، واشنگٹن کی تہران کیخلاف IAEA میں...
کراچی ایران میں 3121 افراد کے خلاف مقدمات، دشمن سے تعاون کا الزام، 2 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کر لیا...
کراچی گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں اب تک آنے والے 24 میں سے 22 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے...
اسلام آ باد گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پی پی کی اتحادی حکومت بننے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطا بق گلگت بلتستان...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت آزاد کشمیر اور مقتدر قوتوں کو چاہئے کہ وہ آزاد کشمیر کی...
پشاور وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے این ای سی میں شرکت عمران سے ملاقات سےمشروط کردی ،وزیراعلیٰ...