کراچی ( بابر علی اعوان/اسٹاف رپورٹر ) امریکہ کی پچاس سے زائد جامعات میں مبینہ نسلی امتیاز کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنوع، مساوات اور شمولیت کے پروگراموں کو ختم کرنے کی مہم کے ایک حصے کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق ان جامعات سے سفید فام اور ایشیائی امریکی طلباء کو خارج کر دیا جائے گا۔ امریکی محکمہ تعلیم نے جمعہ کو نئی انویسٹیگیشنز کا اعلان ایک میمو جاری کرنے کے ایک ماہ بعد کیا جس میں امریکہ کے اسکولوں اور کالجوں کو متنبہ کیا گیا کہ وہ داخلوں، اسکالرشپ یا طالب علم کی زندگی کے کسی بھی پہلو میں نسل کی بنیاد پر ترجیحات پر وفاقی رقم کھو سکتے ہیں۔ تعلیم سیکرٹری لنڈا میک موہن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طلباء کو ان کی رنگت کے بجائے قابلیت اور کامیابی کے مطابق جانچنا چانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات سےپیچھے نہیں ہٹیں گے۔ زیادہ تر پوچھ گچھ پی ایچ ڈی پروجیکٹ کے ساتھ کالجوں کی شراکت پر مرکوز ہیں، جو کہ غیر منافع بخش ہیں اور جو کاروبار میں ڈگریاں حاصل کرنے والے کم نمائندگی والے گروپوں کے طلباء کی مدد کرتا ہے۔ محکمہ کے عہدیداروں نے کہا کہ جو کالج اہلیت کا معیار رنگ و نسل کو بناتے ہیں وہ اپنے گریجویٹ پروگراموں میں نسلی پریکٹیسز میں مشغول ہیں۔ 45 کالجوں کے گروپ کو پی ایچ ڈی پروجیکٹ سے تعلق کی بنیاد پر جانچ پڑتال کا سامنا ہے ان میں بڑی سرکاری یونیورسٹیوں ایریزونا اسٹیٹ، اوہائیو اسٹیٹ اور رٹگرز کے ساتھ ساتھ نامور نجی اسکول ییل، کارنیل، ڈیوک اور میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ پی ایچ ڈی پروجیکٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کا مقصد موجودہ اور مستقبل کے کاروباری رہنماؤں کی ایک وسیع تر ٹیلنٹ پائپ لائن بنانا ہے جو ایک دوسرے کے لیے بہترین اور پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ہم نے اپنی رکنیت کی درخواست ہر اس شخص کے لیے کھول دی ہے جو اپنے وژن کو شیئر کرتا ہے۔ ایریزونا اسٹیٹ نے کہا کہ اس کا بزنس اسکول اس سال پی ایچ ڈی پروجیکٹ کی مالی مدد نہیں کررہا 20 فروری کو انہوں نے فیکلٹی کو بتایا کہ اسکول غیر منافع بخش کانفرنس میں سفر کو سپورٹ نہیں کرے گا۔ اوہائیو اسٹیٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی نسل، زبان، قوم یا کسی طبقے کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کرتی، اور ہمارے پی ایچ ڈی پروگرام تمام کوالیفائیڈ امیدواروں کے لیے کھلے ہیں۔محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ چھ دیگر کالجوں کو قابل اجازت نسل کی بنیاد پر اسکالرشپ دینے کے لیے چھان بین کی جا رہی ہے جن میں گرینڈ ویلی اسٹیٹ یونیورسٹی، اتھاکا کالج، نیو انگلینڈ کالج آف آپٹومیٹری، یونیورسٹی آف الاباما، یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا اور تلسا میں یونیورسٹی آف اوکلاہوما شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک ابتدائی پریس ریلیز نے غلطی سے یونیورسٹی آف تلسا کو زیر تفتیش اسکولوں میں سے ایک کے طور پر شامل کر لیا تھا۔ محکمہ نے کہا کہ یونیورسٹی آف مینیسوٹا سے مبینہ طور پر ایک ایسے پروگرام کو چلانے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جو طلباء کو نسل کی بنیاد پر الگ کرتا ہے۔ٹرمپ کی ریپبلکن انتظامیہ کی جانب سے 14 فروری کا میمو سپریم کورٹ کے 2023 کے فیصلے کی ایک وسیع توسیع تھی جس نے کالجوں کو داخلوں میں نسل کو بطور عنصر استعمال کرنے سے روک دیا تھا۔ اس فیصلے نے ہارورڈ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا میں داخلہ کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کی لیکن محکمہ تعلیم نے کہا کہ وہ K-12 اسکولوں اور اعلیٰ تعلیم دونوں میں کسی بھی پہلو میں نسل پر مبنی پالیسیوں کو منع کرنے کے فیصلے کی تشریح کرے گا۔میمو میں شہری حقوق کے قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری کریگ ٹرینر نے کہا کہ اسکولوں اور کالجوں کی تنوع، مساوات اور شمولیت کی کوششیں روزمرہ کی تربیت، پروگرامنگ اور نظم و ضبط میں نسلی دقیانوسی تصورات اور واضح نسلی شعور کو سمگل کر رہی ہیں۔ اس میمو کو ملک کی دو سب سے بڑی اساتذہ یونینز کی جانب سے وفاقی عدالتوں میں چیلنج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ میمو بہت مبہم ہے اور اساتذہ کے آزادی اظہار کے حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
لاہور پاکستان کی جانب سے 737 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے گئے۔نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن نے...
لاہوروزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے واضح کیا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب اپنے آئینی حق سے کسی...
کراچی ایران کے گمشدہ یورینیم ذخائر، امریکا کا عالمی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، واشنگٹن کی تہران کیخلاف IAEA میں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت آزاد کشمیر اور مقتدر قوتوں کو چاہئے کہ وہ آزاد کشمیر کی مخدوش...
کراچی گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں اب تک آنے والے 24 میں سے 22 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے...
اسلام آ باد گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پی پی کی اتحادی حکومت بننے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطا بق گلگت بلتستان...
اسلام آ باد گلوبل ٹیررزم انڈیکس2026 میں پا کستان دہشت گردی کے شکار ممالک میں سر فہرست ہے،2025میں پا کستان میں...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کے مابین پیر کو ایوان صدر میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر...