واشنگٹن (رائٹرز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد وائس آف امریکہ (VOA) کے ملازمین کو ہفتے کے روز تنخواہ کے ساتھ چھٹی پر بھیج دیا گیا، جبکہ ان دو امریکی نیوز سروسز کی فنڈنگ میں کمی کر دی گئی جوروس چین اور شمالی کوریا کو نشریات فراہم کرتی تھیں۔ وائس آف امریکہ کے ملازمین کو ای میل کے ذریعے مطلع کیا گیا کہ انہیں "مزید اطلاع تک" دفتر آنے یا اندرونی سسٹمز تک رسائی سے روکا جا رہا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ کتنے ملازمین متاثر ہوئے، لیکن اس فیصلے کے نتیجے میں ادارے کی سرگرمیاں شدید متاثر ہو سکتی ہیں۔ نیشنل پریس کلب واشنگٹن کے صدر مائیک بالسامو نے اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وائس آف امریکہ دہائیوں سے دنیا بھر میں آزاد اور غیر جانبدار صحافت فراہم کر رہا ہے، اور یہ اقدام "امریکہ کے آزاد میڈیا کے عزم کو کمزور کرنے کے مترادف" ہے۔ پیرس میں قائم تنظیم رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز نے بھی اس اقدام پر سخت تنقید کی، اسے عالمی سطح پر آزادی صحافت کے لیے خطرہ قرار دیا۔ ٹرمپ کے جاری کردہ حکم نامے میں "بیوروکریسی کم کرنے" کے لیے سات وفاقی اداروں کی سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جن میں یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا (USAGM) بھی شامل ہے۔ وائس آف امریکہ کی نئی ڈائریکٹر، ٹرمپ کی قریبی ساتھی اور سابق نیوز اینکر، کاری لیک نے کہا کہ انہیں ادارے کو مکمل طور پر ختم کرنے کی تجاویز موصول ہوئی تھیں، لیکن وہ اسے "بہتر بنانے" کی کوشش کریں گی۔ ایلون مسک، جو حکومتی اخراجات میں کمی کے منصوبے کی قیادت کر رہے ہیں،انہوں نے وائس آف امریکہ اور ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی کو بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ٹرمپ کے حکم کے مطابق، ان اداروں کو بھی بندش یا شدید کٹوتیوں کا سامنا کرنا پڑے گا جن میں فیڈرل میڈیئیشن اینڈ کنسلیئیشن سروس، ووڈرو ولسن انٹرنیشنل سینٹر فار اسکالرز ،انسٹی ٹیوٹ آف میوزیم اینڈ لائبریری سروسز،یو ایس انٹرایجنسی کونسل آن ہوم لیسنس، کمیونٹی ڈیولپمنٹ فنانشل انسٹی ٹیوشنز فنڈ ،ماینورٹی بزنس ڈیولپمنٹ ایجنسی شامل ہیں۔حکومتی کمیٹی "ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی" کے مطابق، اس فیصلے سے 100,000 سرکاری ملازمین کی نوکریاں متاثر ہو سکتی ہیں۔ امریکی حکومت کی فنڈنگ سے چلنے والے دو اہم عالمی نشریاتی ادارے، ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی (جو روس اور یوکرین کے لیے نشریات فراہم کرتا ہے) اور ریڈیو فری ایشیا (جو چین اور شمالی کوریا کے لیے پروگرام نشر کرتا ہے) کی مالی معاونت ختم کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام امریکی خارجہ پالیسی اور آزادی صحافت پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے، خصوصاً ان ممالک میں جہاں آزاد میڈیا پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے۔
اسلام آباد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی...
دبئی سیاحت کا بحران، دبئی کے شاہانہ ہوٹل خصوصی رعایتیں دینے پر مجبور، پام جمیرہ سمیت معروف سیاحتی مقامات پر...
کراچی گورنر خیبر پختونخوا، فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی پولیس کی تنخواہیں ملک میں سب سے کم ہیں۔ خیبر...
کراچی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف، بیرسٹر گوہر خان نےکہا ہے کہ ہم ملک کیلئے زیادہ وفادار، چاہتے ہیں عوام کو...
کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل بعض خدشات لاحق تھے۔ سینئر...
لاہور پنجاب میں امن و امان کے اخراجات کے کلیمز کیلئے سخت ضوابط کا نفاذ۔غیر معمولی اخراجات کو روکنے کیلئے...
میر علیمیر علی، میران شاہ میں فورسز کی کارروائیاں، 27 فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر کے مطابق...
کراچیوسطی اسرائیل میں فائرنگ سے ایک اسرائیلی ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔ تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق مشتبہ...