لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیر اعلیٰ ّپنجاب مریم نواز شریف نے انسداد اسلاموفوبیا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش امتیازی سلوک، نفرت اور تعصب قابل مذمت ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد پیش کرکے پاکستان نے آواز اٹھائی۔ اسلام دین رحمت ہے جو امن، محبت، برداشت اور انسانی عظمت کا درس دیتا ہے۔ بدقسمتی سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کا رجحان پنپ رہا ہے -اسلاموفوبیا عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ایک خطرہ ہے۔اسلاموفوبیا کے خاتمے کی ہر کاوش کو سراہتے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ اقوام متحدہ اور تمام عالمی اداے نفرت انگیز رویوں کے خلاف موثر اور یقینی اقدامات کریں - اقوام عالم کشمیر، فلسطین اور دیگر مسلمانوں کے جان، مال،حقوق اور عزت و وقار کے تحفظ کو یقینی بنائے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب حکومت مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کے احترام کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں ہر مذہب اور مسلک کو مساوی حقوق اور عزت حاصل ہو۔اسلامی فوبیا سے نمٹنے کیلئے دنیا کو اسلام کے حقیقی تشخص سے روشناس کرایا جائے۔ ہر قسم کی منافرت کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے - پائیدار عالمی امن کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا -
اسلام آباد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی...
دبئی سیاحت کا بحران، دبئی کے شاہانہ ہوٹل خصوصی رعایتیں دینے پر مجبور، پام جمیرہ سمیت معروف سیاحتی مقامات پر...
کراچی گورنر خیبر پختونخوا، فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی پولیس کی تنخواہیں ملک میں سب سے کم ہیں۔ خیبر...
کراچی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف، بیرسٹر گوہر خان نےکہا ہے کہ ہم ملک کیلئے زیادہ وفادار، چاہتے ہیں عوام کو...
کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل بعض خدشات لاحق تھے۔ سینئر...
لاہور پنجاب میں امن و امان کے اخراجات کے کلیمز کیلئے سخت ضوابط کا نفاذ۔غیر معمولی اخراجات کو روکنے کیلئے...
میر علیمیر علی، میران شاہ میں فورسز کی کارروائیاں، 27 فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر کے مطابق...
کراچیوسطی اسرائیل میں فائرنگ سے ایک اسرائیلی ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔ تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق مشتبہ...