اسلام آباد (فاروق اقدس) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور خاتون ثانی اوشا وینس اس ماہ کے اواخر میں بھارت کا دورہ کریں گے۔ بھارتی نژاد اوشا وینس کا امریکہ کی خاتون ثانی کے طور پر اپنے آبائی ملک کا یہ پہلا دورہ ہوگا ،یہ دورہ ایسے وقت ہوگا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر ٹیرف کی تلوار لٹک رہی ہے۔ امریکی میڈیا نے امریکی نائب صدر وینس کے بھارت کے ممکنہ دورے کی اطلاع دی ہے۔ یہ دورہ جے ڈی وینس کا نائب صدر کے طور پر دوسرا غیر ملکی دورہ ہو گا۔ جبکہ اوشا وینس امریکہ کی خاتون ثانی کے طور پر اپنے آبائی ملک کا پہلا دورہ کریں گی۔ وینس اس سے قبل امریکی نائب صدر کے طور پر گزشتہ ماہ فرانس اور جرمنی کا دورہ کر چکے ہیں۔ اوشا وینس، جن کے والدین بھارت سے ہجرت کر کے امریکہ گئے تھے، پہلی بار امریکہ کی خاتون ثانی کے طور پر اپنے آبائی ملک کا دورہ کریں گی۔ ییل سے گریجویٹ وکیل، اوشا وینس، امریکہ کی پہلی بھارتی نژاد خاتون ثانی ہیں۔ ان کی جڑیں آندھرا پردیش میں موجود ہیں۔ ان کے والدین 1986 میں امریکہ گئے تھے۔ امریکی نائب صدر وینس کا بھارت کا ممکنہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر ٹیرف کی تلوار لٹک رہی ہے۔ ٹرمپ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ بھارت نے "اپنے ٹیرف میں کمی" کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ تاہم، وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے واضح کیا کہ اس نے ابھی تک امریکی مصنوعات پر درآمدی محصولات میں کمی کا عہد نہیں کیا ہے۔ بھارت کے کامرس سکریٹری سنیل بارتھوال نے پیر کو ایک پارلیمانی پینل کو بتایا کہ بات چیت ابھی جاری ہے اور بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی محصولات پر ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت آزاد تجارت کے حق میں ہے اور تجارت کو آزاد کرنا چاہتا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے میں مدد ملے گی۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ٹیرف کی جنگ امریکہ سمیت کسی کی بھی مدد نہیں کرتی اور یہ کساد بازاری کا باعث بن سکتی ہے۔ خیال رہے امریکہ بھارت کی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور خدمات کے شعبوں کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے، جب کہ واشنگٹن نے حالیہ برسوں میں نئی دہلی کو نئے فوجی ہارڈویئر کی فروخت سے اربوں ڈالر کمائے ہیں۔
لاہور پاکستان کی جانب سے 737 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے گئے۔نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن نے...
لاہوروزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے واضح کیا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب اپنے آئینی حق سے کسی...
کراچی ایران کے گمشدہ یورینیم ذخائر، امریکا کا عالمی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، واشنگٹن کی تہران کیخلاف IAEA میں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت آزاد کشمیر اور مقتدر قوتوں کو چاہئے کہ وہ آزاد کشمیر کی مخدوش...
کراچی گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں اب تک آنے والے 24 میں سے 22 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے...
اسلام آ باد گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پی پی کی اتحادی حکومت بننے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطا بق گلگت بلتستان...
اسلام آ باد گلوبل ٹیررزم انڈیکس2026 میں پا کستان دہشت گردی کے شکار ممالک میں سر فہرست ہے،2025میں پا کستان میں...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کے مابین پیر کو ایوان صدر میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر...