لاہور(خصوصی نمائندہ،اپنے نامہ نگار سے) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے پروگرام میں رہتے ہوئے وزیر اعظم نے صنعت کو ریلیف دینے کے لئے کاوشیں کیں ، وزیر اعظم جلد بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کریں گے جبکہ آئندہ بجٹ میں ٹیکس میں بھی ریلیف دیا جائے گا ، اس کے لئے آئی ایم ایف سے بات ہوئی ہے ،وزیر اعظم کی بہتر معاشی پالیسیوں سے کاروباری شخصیات کا اعتماد بحال ہو رہا ہے ،حکومت کو بھی اس بات کا علم ہے کہ ملک سے کرنسی باہر جا رہی ہے لیکن آپ ڈنڈے کے زور پر اس عمل کو نہیں روک سکتے ،ڈنڈے کے زور پر باہر سے سرمایہ کار ی بھی نہیں لائی جا سکتی ،سرمایہ کار محفوظ جگہ ڈھونڈتا ہے ، جتنا بہتر ماحول حکومت فراہم کرے گی سرمایہ کاری اتنی تیزی سے بڑھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نائب صدر شاہد نذیر چوہدری، سابق صدر محمد علی میاں، سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر ،ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔ ہارون اختر خان نے کہا جب تک ہم خود سرمایہ کاری نہیں کریں گے باہر سے سرمایہ کاری کیسے آئے گی ، میں اپنے تجربے سے چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کروں گا ، وزیر اعظم کی بہتر معاشی پالیسیوں سے کاروباری شخصیات کا اعتماد بحال ہو رہا ہے ، دیوالیہ ہونے کے حوالے سے قانون لانا ہو گا،ہمیں ملک میں مزید نوکریاں پیدا کرنا ہو گی اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب کاروبار بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ ہمیں جی ڈی پی گروتھ اس سطح پر کیوں نہیں مل رہی جس کی ضرورت ہے ، روزگار کی پوزیشن بہتر کیوںنہیں ہو رہی ۔مجھے معلوم ہے ٹیکسٹائل کی صنعت کی کیا صورتحال ہے ، اسٹیل کی حالت کیا ہوئی ہے ، سمال میڈیم انٹر پرائزز کی کیا حالت ہے ، ٹیکسز لگ گئے ہیں ۔ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم نے کاروباری برادری کا اعتماد بحال کرنا ہے تاکہ وہ سرمایہ کاری کریں ، وزیر اعظم سیکٹر وائز میٹنگ کر رہے ہیں اورہفتے میں دو میٹنگز کریں گے ،وزراء کوذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ میٹنگز سے پہلے بتائیں گے مسائل کیا ہیں اور ان میٹنگز میں ان کے حل کا فیصلہ ہوگا، اسٹیٹ بینک نے روپیہ کو مستحکم رکھا ،مارک اپ ریٹ کو 12فیصد پر لے آئے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی آئے گی ۔ کاروباری برادری کے لیے آسانیاں ہونی چاہئیں۔لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر میاں ابوزر شاد نے وزیراعظم کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں کو انتہائی مثبت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کاروباری برادری کو یقین دلایا ہے کہ بجلی کے نرخ 30 روپے فی یونٹ تک لائے جائیں گے جبکہ شرح سود میں مزید 2 فیصد کمی متوقع ہے۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی کاروباری لاگت، گیس، بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور بند صنعتی یونٹس پر ایم ڈی آئی چارجز کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ 12 فیصد پر آ گیا ہے، لیکن یہ اب بھی خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے اور اسے سنگل ڈیجٹ میں لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے صنعتی علاقوں میں زمین کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بھی روشنی ڈالی، جو 50 کروڑ روپے فی ایکڑ تک پہنچ چکی ہیں اور صنعتی توسیع میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔میاں ابوزر شاد نے کئی تجاویز پیش کیں، جن میں پاکستان میں مکمل گاڑیوں کی اسمبلی، مقامی خام مال کی صنعتوں جیسے میٹل، الائے، اسٹیل، پیٹرو کیمیکلز، منرلز اور ٹیکسٹائل کی ترقی اور ان پر کم سے کم ڈیوٹی عائد کرنا شامل ہیں۔لاہور چیمبر کے نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے صنعتی کلسٹرز کو باقاعدہ بنانے اور اضافی کنورڑن فیس ختم کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے اطراف میں کئی صنعتی کلسٹرز غیر رسمی ہیں، جنہیں بغیر کمرشلائزیشن فیس کے باضابطہ بنایا جانا چاہیے۔
لاہوردفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے اضافی وقت میں 10کھلاڑیوں تک محدود رہ جانے والے سوئٹزرلینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر...
کراچی فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنلز کے اختتام کے بعد کئی نئے ریکارڈز قائم ہوئے، جن میں ارجنٹائن کے کپتان...
کراچی قومی سلیکٹر اورقومی اکیڈمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مصباح الحق نے نوجوان کرکٹرز کو نظم و ضبط اور تسلسل اپنانے...
کراچی پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ کی سیریز سے قبل نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والےبرینڈن میک کولم کو انگلینڈ ٹیسٹ...
لاہور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آئندہ لنکا پریمئر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، جہاں...
کراچیانگلینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئینٹی سیریز میں چارصفر کی شرم ناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم عالمی نمبر ون...
کراچی 2 بیٹوں کے بعد کمسن بیٹی میں بھی ایچ آئی وی کی تصدیق، والدین پریشان ،ولیکا اسپتال میں ڈاکٹروں کی...
چناری آزاد کشمیر میں مسلسل انٹر نیٹ بندش کو 37 روز مکمل ہو گئے۔ عوام، طلبہ، کاروباری طبقوں، صحافیوں اور آن...